نیوز ڈیسک: میسجنگ کی عالمی مقبول ترین ایپلیکیشن ‘واٹس ایپ’ (WhatsApp) کی جانب سے سیکورٹی اور جدید فیچرز کو بہتر بنانے کے لیے پرانے اسمارٹ فونز پر سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے بعد جلد متعدد پرانے فونز پر یہ ایپ مکمل طور پر کام کرنا بند کر دے گی۔تکنیکی ماہرین کے مطابق واٹس ایپ وقتاً فوقتاً اپنے سیکورٹی پروٹوکولز اور نئے AI فیچرز کی فراہمی کے لیے پرانے آپریٹنگ سسٹمز پر اپنی سروسز ختم کرتا رہتا ہے۔ نئے فیصلے کے تحت جن اسمارٹ فونز میں قدامت پسند اینڈرائیڈ یا پرانے آئی او ایس (iOS) آپریٹنگ سسٹمز موجود ہیں، ان پر واٹس ایپ کی رسائی ختم ہو جائے گی۔جن ڈیوائسز پر جدید آپریٹنگ سسٹم اپ ڈیٹ نہیں ہو سکتا، ان کے صارفین کو واٹس ایپ کی جانب سے انتباہی نوٹیفکیشن موصول ہونا شروع ہو جائیں گے، جس میں سسٹم اپ ڈیٹ کرنے یا نئی ڈیوائس پر منتقل ہونے کی ہدایت کی جائے گی۔کمپنی نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے فون کی سیٹنگز میں جا کر آپریٹنگ سسٹم کی اپ ڈیٹ چیک کریں اور اپنی اہم چیٹس اور ڈیٹا کا بیک اپ (Chat Backup) محفوظ کر لیں تاکہ سروس بند ہونے کی صورت میں ڈیٹا ضائع ہونے سے بچایا جا سکے۔
پرانے اسمارٹ فونز کے صارفین ہوشیار! جلد واٹس ایپ کا استعمال بند ہونے کا امکان

