Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پرانے اسمارٹ فونز کے صارفین ہوشیار! جلد واٹس ایپ کا استعمال بند ہونے کا امکان

      مریخ ؛ نئی تحقیق میں سائنس دانوں کا اہم انکشاف

      امریکا نے’سوپر انٹیلی جنس فورس’ تشکیل دیدی، NSA کے ڈائریکٹر جنرل جے کلیٹن سربراہ مقرر

      مستقبل کی جنگ کا نقشہ بدل گیا: امریکی فوج کا ہر سپاہی ڈیجیٹل ،جنگلوں میں جنگی مشقیں

      ذہین ترین ممالک، کون سا ملک ٹاپ پررہا?

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    تماشائی کو گیند مارنے پر روسی ٹینس اسٹار سیمی فائنل سے باہر

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    بیجنگ (سپورٹس ڈیسک): چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے دوران روس کے نامور ٹینس اسٹار ڈینیئل مدویدیف کو غصے میں گیند مار کر تماشائی کو زخمی کرنے پر میچ سے ڈس کوالیفائی کر دیا گیا۔ اس واقعے کے بعد ان کے حریف اور سربیا کے اسٹار کھلاڑی نوواک جوکووچ براہِ راست فائنل میں پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں کھیلے جا رہے چائنا اوپن کے سیمی فائنل میں ڈینیئل مدویدیف اور نوواک جوکووچ کے درمیان سخت مقابلہ جاری تھا۔ میچ کے دوسرے سیٹ کے اہم موڑ پر، جب مدویدیف 5-7 اور 3-5 سے پیچھے تھے، ایک پوائنٹ ہارنے کے بعد انہوں نے غصے میں دیوار سے ٹکرا کر واپس آنے والی گیند کو ریکٹ سے زور دار ہٹ لگائی۔بدقسمتی سے گیند سیدھی سٹینڈز میں پہلے اسٹینڈ میں بیٹھے ایک تماشائی کی آنکھ پر جا لگی، جس سے وہ شخص درد سے کراہنے لگا اور سٹیڈیم کے میڈیکل سٹاف کو اسے طبی امداد کے لیے باہر لے جانا پڑا۔میچ کنٹرولر اور امپائر نے قوانین کی خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیتے ہوئے روسی کھلاڑی کو میچ سے ڈس کوالیفائی قرار دے دیا۔واقعے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈینیئل مدویدیف نے شدید افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ "میرا مقصد تماشائی کو نشانہ بنانا ہرگز نہیں تھا، گیند واپس آرہی تھی تو میں نے بس اسے ہٹ کیا، جو کہ میری بڑی غلطی ثابت ہوئی”۔دوسری جانب نوواک جوکووچ نے واقعے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ شخص سے ہمدردی جتائی اور کہا کہ "مجھے مدویدیف کے لیے بھی افسوس ہے، میں خود 2020 میں اس طرح کی صورتحال کا سامنا کر چکا ہوں”۔

    Related Posts

    ہانگ کانگ سکسز کا شیڈول جاری، دفاعی چیمپئن پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل

    متنازع بیان پر شدید تنقید کے بعد سنجے دت کا وضاحتی بیان سامنے آ گیا

    سری لنکا کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریز میں شاہین آفریدی کی قیادت برقرار

    مقبول خبریں

    ہانگ کانگ سکسز کا شیڈول جاری، دفاعی چیمپئن پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل

    متنازع بیان پر شدید تنقید کے بعد سنجے دت کا وضاحتی بیان سامنے آ گیا

    تماشائی کو گیند مارنے پر روسی ٹینس اسٹار سیمی فائنل سے باہر

    سری لنکا کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریز میں شاہین آفریدی کی قیادت برقرار

    سابق ریاست خیرپور کے آخری حکمران میر علی مراد خان تالپور دوم 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    بلاگ

    یومِ اساتذہ، معمارانِ قوم کو سیلوٹ

    استاد صرف پڑھاتا نہیں، نسلیں بناتا ہے

    اور:- اساتذہ کو انکی مراعات دو۔۔۔یہی انکا بیسٹ ٹیچر ایوارڈ ہے۔!!!

    گورنر راج، ایمرجنسی اور آرٹیکل 234: خیبر پختونخوا کے بارے میں پھیلنے والی آئینی غلط فہمیاں

    "وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کو پولیس کی کالی بھیڑوں کا دھچکا”

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.