ملتان (ملک جابر عباس سے)
بستی ملوک میں واقع ایک نجی تعلیمی ادارے کے ہاسٹل میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طالب علم کی مبینہ خودکشی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ذرائع کے مطابق نجی کالج میں زیرِ تعلیم عبد الخالق نامی طالب علم کی لاش ہاسٹل کے واش روم سے پھندے سے لٹکی ہوئی برآمد ہوئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، شواہد اکٹھے کیے اور قانونی کارروائی شروع کر دی۔پولیس حکام کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ مبینہ خودکشی معلوم ہوتا ہے، تاہم واقعے کے تمام مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔متوفی کی لاش کو ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی واقعے کی اصل وجوہات سامنے آ سکیں گی۔

