ڈیرہ اسماعیل خان: خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے فتنۃالخوارج کے 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران ہلاک ہونے والے 8 دہشت گردوں میں فتنۃ الخوارج کے 3 اہم کمانڈر (سرغنہ) بھی شامل ہیں۔کارروائی کے بعد سیکیورٹی فورسز نے ہلاک دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بڑی مقدار میں جدید اسلحہ، گولہ بارود اور غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز "عزمِ استحکام” وژن کے تحت ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

