Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اسپیس ایکس اسٹار شپ کی لائیو نشریات کے دوران پراسرار ’یو ایف او‘ دکھائی دینے کا دعویٰ، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

      گوگل کے جیمنی 4 آرگن کی نقاب کشائی: کوڈنگ اور سائبر سیکیورٹی کے لیے ڈیپ ریزننگ اے آئی ماڈل

      چین کو چیلنج :پینٹاگون کا سکستھ جنریشن کے اسٹیلتھ جنگی طیارے F/A-XXکیلئے بوئنگ سے تاریخی معاہدہ

      صدر ٹرمپ آئی ٹی سیکٹر کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں? مصنوعی ذہانت کا نام بدل کر ’ایس آئی‘ رکھنے کا اعلان،, وائٹ ہاؤس میں ٹیک ٹائیکونز کا اکٹھ

      میٹا نے شروع کیا انٹرپرائز پلیٹ فارم، کمپنیوں کو اے آئی سے آگے بڑھانے پر رہے گا فوکس

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    حکومت اپوزیشن مذاکرات کا پہلادور بے نتیجہ ختم، دوسرا دور ہفتہ دو بجے ہوگا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :وفاقی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان موجودہ سیاسی صورت حال پر مذاکرات کل تک کے لیے ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور دن 12 بجے اور دوسرا دور نمازِ جمعہ کے بعد شروع ہوا تھا جس کے اختتام پر فریقین نے مذاکرات کل تک ملتوی اور بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
    اسلام آباد میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ کئی گھنٹے جاری رہا جس کے بعد فریقین نے کل دوپہر 2 بجے دوبارہ سر جوڑ کر بیٹھنے پر اتفاق کیا ہے۔
    ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور مختلف معاملات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اس دوران حکومت، پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کے ارکان نے اپنے اپنے مؤقف سے ایک دوسرے کو آگاہ کیا جب کہ مختلف معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
    بیان کے مطابق حکومتی وفد نے اپوزیشن کے ساتھ قومی مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
    مذاکرات کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے مذاکراتی عمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کا پہلا روز اچھے ماحول میں گزرا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک دوسرے کو اپنے اپنے مؤقف سے آگاہ کر دیا ہے، امید ہے کہ معاملات بہتری کی طرف جائیں گے۔
    سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجا ناصر عباس نے بھی صحافیوں کی جانب سے سوالات کے جواب میں بتایا کہ مذاکرات کے دوران ’حکومتی اراکین کا رویہ مناسب تھا، حکومتی وفد نے اپنے اور ہم نے اپنی بات سامنے رکھی، کل پھر 2 بجے مذاکرات ہوں گے۔‘
    اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں جمعے کے روز ہونے والے مذاکرات میں حکومت اور اپوزیشن کے وفود نے شرکت کی، اس دوران پیپلزپارٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔
    حکومت کی جانب سے مذاکراتی وفد کی قیادت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کی جب کہ دیگر ارکان میں وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور رانا ثناء اللہ شامل تھے۔
    پیپلزپارٹی کی جانب سے سینیٹر شیری رحمان، نوید قمر اور اعجاز جاکھرانی نے مذاکراتی عمل میں شرکت کی۔
    اپوزیشن کی مذاکراتی ٹیم میں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجا ناصر عباس، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، عامر ڈوگر اور سلمان اکرم راجہ شامل تھے۔
    مذاکرات کا پہلا دور دوپہر 12 بجے شروع ہوا تھا۔ اس دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبر پختونخوا کے حالات اور امن و امان کی صورتِ حال پر حکومتی اور اپوزیشن رہنماؤں کو بریف کیا۔
    ذرائع کے مطابق مذاکرات کے دوران بعض معاملات پر تحریک انصاف اور حکومتی ٹیم کے درمیان گرما گرمی بھی دیکھنے میں آئی، تاہم اس دوران دونوں جانب سے بات چیت میں کوئی تعطل نہیں آیا اور مذاکرات بدستور جاری رہے۔
    ذرائع کے مطابق کمیٹی روم میں جاری مذاکرات میں رانا ثناءاللہ اور راجا ناصر عباس کے درمیان عدالتی معاملات پر تبادلہ خیال کے دوران تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ راجا ناصرعباس نے عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد نہ ہونے اور بانی چیئرمین سے ملاقاتوں پر پابندی کے حکومتی اقدامات پر تنقید اور مایوسی کا اظہار کیا۔
    اس موقع پر رانا ثناءاللہ نے مؤقف اپنایا کہ عدالتیں اپنا کام کر رہی ہیں اور حکومت لانگ مارچ سے متعلق عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بنائے گی۔
    حکومتی وفد نے سخت مؤقف اپناتے ہوئے واضح کیا کہ احتجاج کے نام پر اسلام آباد پر چڑھائی کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی اور لانگ مارچ یا اڈیالہ جیل پر حملے کی دھمکیاں دینا درست سیاسی رویہ نہیں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی ارکان نے یہ بھی مؤقف اپنایا کہ صرف حکومت ہی نہیں بلکہ اپوزیشن کو بھی لچک کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
    اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے مداخلت کی اور فریقین پر افہام و تفہیم کے ذریعے معاملات کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے اراکین نے مذاکرات کے دوران زیادہ تر خاموشی اختیار کیے رکھی۔
    حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا دوسرے دور نمازِ جمعہ کے بعد شروع ہوا۔ اس دوران دونوں جانب سے سفارشات کے تبادلے کے بعد فریقین اپنے اپنے ارکان کے ساتھ الگ الگ مشاورت میں مصروف ہوگئے۔
    ذرائع کے مطابق اپوزیشن رہنما اسپیکر چیمبر میں موجود رہے اور اپنے قائدین کو بھی مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت اور زیرِ بحث معاملات سے آگاہ کرتے رہے۔ دوسری جانب حکومتی ارکان نے اسپیکر چیمبر کے کانفرنس روم میں اپوزیشن کی جانب سے پیش کیے گئے مطالبات اور سفارشات پر مشاورت کی۔
    مذاکرات کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے وزیراعظم شہباز شریف سے بھی رابطہ کیا اور مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔
    اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے صحافیوں نے کمیٹی روم پہنچنے سے قبل سوال کیا کہ کیا وہ مذاکرات میں سہولت کاری کا کردار ادا کر رہے ہیں اور کیا اس عمل کا کوئی نتیجہ نکلے گا۔
    اس پر اسپیکر نے جواب میں سورہ فاتحہ کی پہلی آیت ’الحمدللہ رب العالمین‘ پڑھی۔

    Related Posts

    قصور، انڈین فائرنگ سے دو پاکستانی شہری شہید ، ایک زخمی

    برطانیہ میں ڈیزل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، مہنگائی کی لہر

    القادر ٹرسٹ کیس: سزاؤں کے خلاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

    مقبول خبریں

    قصور، انڈین فائرنگ سے دو پاکستانی شہری شہید ، ایک زخمی

    برطانیہ میں ڈیزل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، مہنگائی کی لہر

    حکومت اپوزیشن مذاکرات کا پہلادور بے نتیجہ ختم، دوسرا دور ہفتہ دو بجے ہوگا

    القادر ٹرسٹ کیس: سزاؤں کے خلاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

    آٹے سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

    بلاگ

    گورنر راج، ایمرجنسی اور آرٹیکل 234: خیبر پختونخوا کے بارے میں پھیلنے والی آئینی غلط فہمیاں

    "وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کو پولیس کی کالی بھیڑوں کا دھچکا”

    "نیا سیاسی کھیل”میاں حبیب کا کالم

    یمن میں 22 لاکھ سے زائد بچوں کاشدید غذائی قلت سے متاثر ہونے کا خدشہ

    حکومت نہیں، فرسودہ نظام کی تبدیلی کی ضرورت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.