ممبئی: ‘سٹیزنز فار جسٹس اینڈ پیس’ (CJP) کے زیر اہتمام ممبئی میں الیکشن کمیشن کی پالیسیوں اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے طرزِ عمل کے خلاف ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا، جس میں معروف اداکارہ و سماجی کارکن شبانہ اعظمی سمیت متعدد سرکردہ شخصیات نے شرکت کر کے مظاہرین کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اور ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے شبانہ اعظمی نے کہا کہ جمہوریت کا استحکام آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخاباتی نظام پر منحصر ہوتا ہے۔ انہوں نے ملک کے تمام شہریوں، خاص طور پر نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ خاموش تماشائی بننے کے بجائے آئین اور اپنے جمہوری حقوق کے تحفظ کے لیے آگے آئیں۔
-
الیکشن کمیشن کی کارروائیوں، فیصلے سازی اور ووٹنگ کے عمل میں مکمل شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔
-
ووٹر فہرستوں کی تصدیق اور انتخاباتی نظام پر اٹھنے والے سوالات کا فوری اور تسلی بخش جواب دیا جائے۔
-
انتخاباتی ادارے کی غیر جانبداری کو ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے۔
شبانہ اعظمی نے مزید کہا کہ آئین اور جمہوری قدروں کا دفاع محض سیاسی جماعتوں کا کام نہیں بلکہ یہ ہر بیدار شہری کی قومی ذمہ داری ہے۔ اگر عوام اپنے حقوق کے لیے آواز نہیں اٹھائیں گے تو آئینی اداروں کی خود مختاری کمزور ہوتی چلی جائے گی۔

