-
40 ہزار کروڑ کے مقروض ایئر انڈیا کو نئے قرض کی تلاش، پرائیویٹ بینکس کا محتاط رویہ
نئی دہلی: بھارتی ایئر لائن ایئر انڈیا کو اپنے آپریشنز، سروسز کی بہتری اور مالیاتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 10,000 کروڑ روپے سے زائد کے نئے قرض اور فنڈنگ کی شدید ضرورت ہے۔ تاہم، بڑھتے ہوئے مالیاتی خسارے اور پہلے سے موجود بھاری قرضوں کے باعث پرائیویٹ بینکوں نے ایئر لائن کو مزید قرض دینے سے معذرت اور ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کرنا شروع کر دیا ہے۔
-
ایئر انڈیا پر مختلف 11 مالیاتی اداروں اور بینکوں کا مجموعی طور پر تقریباً 40,000 کروڑ روپے کا قرض واجب الادا ہے۔
-
اس وقت سب سے زیادہ قرض اسٹیٹ بینک آف انڈیا (SBI) کا ہے جو تقریباً 18,500 کروڑ روپے ہے، جبکہ بینک آف بڑودہ کا 5,938 کروڑ روپے کا پورٹ فولیو شامل ہے۔
-
پرائیویٹ بینکس اضافی کارپوریٹ گارنٹی اور واضح مالیاتی ریکوری کے بغیر مزید خطرناک لائبلیٹی لینے سے کتراتے ہوئے اپنے قدم پیچھے کھینچ رہے ہیں۔
-
ٹاٹا گروپ کی ہولڈنگ کمپنی ‘ٹاٹا سنز’ نے ایئر انڈیا کے لیے 10,000 کروڑ روپے سے زائد کی کیپٹل انفیوژن (سرمایہ کاری) کی منظوری دی ہے، تاہم یہ فنڈنگ کارکردگی کے مخصوص اہداف اور شرائط سے مشروط کی گئی ہے۔

