Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      میٹا نے شروع کیا انٹرپرائز پلیٹ فارم، کمپنیوں کو اے آئی سے آگے بڑھانے پر رہے گا فوکس

      اے آئی ٹیکنالوجی انسانی وجود کے لیے خطرہ: سیکیورٹی ریسرچ کمپنی ‘انتھروپک’ کا سنسنی خیز دعویٰ

      ’ستھرا پنجاب‘ پروگرام: قصور، فیصل آباد اور اوکاڑا کے ایم ڈی کارکردگی بہتر نہ ہونے پر ہٹا دیے گئے، وزیراعلیٰ مریم نواز کا سخت نوٹس

      اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کا نیا ماڈل لانچ کرنے کا فیصلہ واپس ، وجہ کیا بنی؟

      مصنوعی ذہانت (AI) ایک ارب انسانوں کو موت کے منہ میں دھکیل سکتی ہے: بل گیٹس کی وارننگ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    یورپ میں اسرائیل کے لیے نفرت اور عرب دنیا میں محبت بڑھنے لگی، یروشلم پوسٹ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    یروشلم/لندن: یورپی ممالک اور اسرائیل کے تعلقات تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں، جہاں نیدرلینڈز اور برطانیہ جیسے ممالک کی طرف سے سخت اقدامات کا سامنا ہے، اس کے برعکس عرب ممالک بالخصوص متحدہ عرب امارات اور مراکش کے ساتھ اسرائیل کے سفارتی تعلقات میں نمایاں بہتری آ رہی ہے۔
    یروشلم پوسش کی رپورٹ کے مطابق، ہالینڈ (نیدرلینڈز) نے 22 ستمبر سے مغربی کنارے، مشرقی یروشلم اور گولان کی پہاڑیوں میں قائم اسرائیلی بستیوں سے تعلق رکھنے والی اشیاء (بشمول مسافروں کے ذاتی سامان میں لائی جانے والی اشیاء جیسے کہ شراب یا کھجوریں) کی درآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے پر ارادتاً 6 سال تک قید اور غیر ارادتاً بھی ایک سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ اس اقدام پر اسرائیل نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے رام اللہ میں تعینات ڈچ حکام کا سفارتی درجہ واپس لے لیا ہے، جس سے دونوں ممالک کے دیرینہ دوستانہ تعلقات شدید متاثر ہوئے ہیں۔
    دوسری جانب برطانیہ کے ساتھ بھی تعلقات میں سرد مہری آ چکی ہے۔ لٹن ایئرپورٹ پر تل ابیب سے آنے والے مسافروں کی خصوصی تلاشی کے واقعات سامنے آئے ہیں، اگرچہ ہوم آفس نے اس کی تردید کی ہے۔ لیبر پارٹی کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ نے فلسطینیوں کی ابتر حالت کو دنیا کے ضمیر پر ایک دھبہ قرار دیا اور اعلان کیا کہ برطانوی حکومت بستیوں سے درآمدات پر پابندی لگائے گی اور بستیوں کے ساتھ مالی، تعمیراتی اور خدماتی روابط کو ہدف بنائے گی۔
    اس کے علاوہ آئرلینڈ کے ساتھ سیاسی دشمنی اب کھیلوں کے میدانوں تک پھیل چکی ہے، جہاں آئرلینڈ کے فٹبال کوچ نے میچ سے قبل اسرائیل کے خلاف انتہائی سخت بیان بازی کی ہے۔
    اس کے برعکس مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے خطے میں صورتحال بالکل مختلف ہے۔ یورپی ممالک کی طرف سے پابندیوں کے باوجود مراکش اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو مکمل سفارتی سطح (سفارت خانوں کے قیام) پر لانے کی تیاری کر رہا ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان براہ پروازوں، سرمایہ کاری اور ٹیکس معاہدوں پر کام جاری ہے۔
    مزید برآں، اتوار کے روز اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زايد کی دعوت پر یو اے ای کا دورہ کیا، جس کی سرکاری سطح پر باضابطہ تصدیق بھی کی گئی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، خطے کے بعض مسلم اکثریتی ممالک ایران، اسلام ازم، سکیورٹی، ٹیکنالوجی اور تجارت جیسے مشترکہ اسٹریٹجک مفادات کے تحت اسرائیل کے ساتھ تعاون کو ترجیح دے رہے ہیں۔
    یروشلم پوسٹ کا کہنا ہے روایتی طور پر اسرائیل کے حامی سمجھے جانے والے یورپ اور مشرق وسطیٰ کی اس بدلتی ہوئی صورتحال نے ایک عجیب تضاد پیدا کر دیا ہے؛ جہاں ایک طرف یورپی شہری یا مسافر ایمسٹرڈیم کے ائیرپورٹ پر سامان میں رکھی اسرائیلی بستی کی شراب پر تلاشی کا سامنا کر رہے ہیں، وہیں دوسری طرف ابوظہبی اور مراکش میں اسرائیلی رہنما عرب حکمرانوں کے ساتھ خطے کے مستقبل اور مشترکہ خطرات پر مذاکرات کر رہے ہیں۔

    Related Posts

    مشیر وزیراعلیٰ پنجاب علی ڈار کابیٹے کے ہمراہ مریم نواز آٹزم سینٹر کا دورہ،

    کوسٹ گارڈز کا چھاپہ،61نایاب شکاری باز برآمد، محکمہ جنگلی حیات نے آزاد کردیا

    امریکی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ: تارکین وطن کو تیسرے ملک میں ڈی پورٹ کرنے کی اجازت مل گئی

    مقبول خبریں

    مشیر وزیراعلیٰ پنجاب علی ڈار کابیٹے کے ہمراہ مریم نواز آٹزم سینٹر کا دورہ،

    کوسٹ گارڈز کا چھاپہ،61نایاب شکاری باز برآمد، محکمہ جنگلی حیات نے آزاد کردیا

    یورپ میں اسرائیل کے لیے نفرت اور عرب دنیا میں محبت بڑھنے لگی، یروشلم پوسٹ

    امریکی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ: تارکین وطن کو تیسرے ملک میں ڈی پورٹ کرنے کی اجازت مل گئی

    مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجی کی فائرنگ سے افسر سمیت چار مارے گئے

    بلاگ

    یمن میں 22 لاکھ سے زائد بچوں کاشدید غذائی قلت سے متاثر ہونے کا خدشہ

    حکومت نہیں، فرسودہ نظام کی تبدیلی کی ضرورت

    اصولوں کی سیاست اور خیبر پختونخوا کا موجودہ سیاسی منظرنامہ

    کمالیہ کا شرمناک واقعہ: ایس ایچ او گرفتار،،، نگران افسران اور سیاسی پشتیبان کب کٹہرے میں آئیں گے؟

    سامارو میں عطائیت اور منشیات کی یلغار: ایک نوجوان کی موت یا معاشرتی قتل؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.