بھارتی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل دھیرج سیٹھ نےمقبوضہ
جموں و کشمیر کا دورہ کر کے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور اندرونی علاقوں میں سکیورٹی کی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا ۔
نارتھن کمانڈ کے تحت ‘چنار کور’ کے فارورڈ علاقوں اور بالخصوص تنگدھار سیکٹر کے دورے کے دوران آرمی چیف کو مقامي کمانڈروں کی جانب سے سرحدی صورتحال، دفاعی حکمت عملی اور دہشت گردی مخالف کارروائیوں سے متعلق جامع بریفنگ دی گئی۔

