Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      کیا مصنوعی ذہانت درد سے بچنے کے لیے انسان کا نقصان کر سکتی ہے؟ 25 اے آئی ماڈلز پر نئی تحقیق کا سنسنی خیز انکشاف

      ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: میٹا نے اے آئی کا دنیا کا پہلا پاکٹ سائز ڈیوائس ’میوز چارم‘ متعارف کرا دیا

      بغیر پائلٹ طیارے نے ہزاروں کلومیٹر اُڑ کر تاریخ رقم کردی

      امریکی تاریخ کا بڑا سیکیورٹی اسکینڈل: ایف بی آئی کے تمام ایجنٹس، اہل خانہ کا حساس ڈیٹا چوری

      میڈیا جائے۔۔۔۔۔۔24 گھنٹے امریکی صدر کی خبریں نشر کرنیوالا ” ٹرمپ ٹی وی “ لانچ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    نجی میڈیکل سینٹر میں خاتون جاں بحق، غلط انجیکشن کا الزام، لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    جیکب آباد(رپورٹ:بیوروچیف بے نقاب نیوز)

     

     

    جیکب آباد میں ایک نجی میڈیکل سینٹر میں زیرِ علاج خاتون جاں بحق ہوگئی، جس کے بعد خاتون کے ورثاء نے ڈاکٹر اور طبی عملے پر مبینہ غفلت کا الزام عائد کرتے ہوئے لاش سڑک پر رکھ کر احتجاجی دھرنا دیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے ورثاء کی شکایت پر سٹی تھانے میں مقدمہ درج کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے ایک نجی میڈیکل سینٹر میں زیرِ علاج سونیا زوجہ آصف سدھایو جاں بحق ہوگئی۔ متوفیہ کے بھائی امیر بخش کے مطابق وہ اپنی بہن کو علاج کے لیے نجی میڈیکل سینٹر لے کر آئے تھے، جہاں ڈاکٹر نے بتایا کہ مریضہ کو خون کی شدید ضرورت ہے۔ ورثاء نے خون کا انتظام کیا، جس کے بعد طبی عملے کی جانب سے مریضہ کو انجیکشن لگایا گیا۔

    امیر بخش کا کہنا ہے کہ انجیکشن لگنے کے بعد مریضہ کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی اور کچھ ہی دیر بعد وہ جاں بحق ہوگئی۔ ورثاء نے الزام عائد کیا کہ مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگانے سے ری ایکشن ہوا، جس کے نتیجے میں مریضہ کی حالت بگڑی اور اس کی موت واقع ہوگئی۔

    واقعے کے خلاف ورثاء نے متوفیہ کی لاش سڑک پر رکھ کر احتجاجی دھرنا دیا، جس کے باعث کچھ دیر کے لیے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔ احتجاج کے بعد پولیس نے ورثاء کی شکایت پر سٹی تھانے میں مقدمہ درج کرلیا، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    دوسری جانب نجی میڈیکل سینٹر کی ڈاکٹر زيب النساء کا کہنا ہے کہ مریضہ کو ورثاء علاج کے لیے لائے تھے اور اسے مناسب طبی سہولیات اور علاج فراہم کیا گیا۔ ڈاکٹر کے مطابق مریضہ شدید خون کی کمی کا شکار تھی اور دل بند ہونے کے باعث جاں بحق ہوئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں، جبکہ خاتون کی موت کی حتمی وجہ طبی اور تفتیشی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی واضح ہوسکے گی۔

    Related Posts

    پہلاون ڈے،جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 67 رنز سے شکست دے دی

    جیکب آباد: مبینہ گھریلو ناچاقی پر خاتون کی خودکشی کی کوشش، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل

    نواب شاہ: ٹرالر اور کار میں تصادم، باپ بیٹا جاں بحق

    مقبول خبریں

    پہلاون ڈے،جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 67 رنز سے شکست دے دی

    نجی میڈیکل سینٹر میں خاتون جاں بحق، غلط انجیکشن کا الزام، لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج

    جیکب آباد: مبینہ گھریلو ناچاقی پر خاتون کی خودکشی کی کوشش، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل

    نواب شاہ: ٹرالر اور کار میں تصادم، باپ بیٹا جاں بحق

    کیا مصنوعی ذہانت درد سے بچنے کے لیے انسان کا نقصان کر سکتی ہے؟ 25 اے آئی ماڈلز پر نئی تحقیق کا سنسنی خیز انکشاف

    بلاگ

    پاکستان کی ثقافت میں گھڑ سواری اور نیزہ بازی

    امریکہ، اسرائیل ، یورپی یونین اور انڈیا۔۔۔ ٹارگٹ پاکستان

    وزیراعلیٰ لاپتہ، احتجاج کی کال اور مہنگائی کے سائے

    تیل بحران اور سعودی عرب: جغرافیائی و مالی چیلنجز اور ریاض کی ممکنہ حکمتِ عملی

    اور… اب شکوہ و شکایت کیسی!؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.