Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: میٹا نے اے آئی کا دنیا کا پہلا پاکٹ سائز ڈیوائس ’میوز چارم‘ متعارف کرا دیا

      بغیر پائلٹ طیارے نے ہزاروں کلومیٹر اُڑ کر تاریخ رقم کردی

      امریکی تاریخ کا بڑا سیکیورٹی اسکینڈل: ایف بی آئی کے تمام ایجنٹس، اہل خانہ کا حساس ڈیٹا چوری

      میڈیا جائے۔۔۔۔۔۔24 گھنٹے امریکی صدر کی خبریں نشر کرنیوالا ” ٹرمپ ٹی وی “ لانچ

      ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کی پہلی الیکٹرک وہیکل ’ایگزوبوٹ‘ متعارف کرا دی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    امریکا میں مڈٹرم انتخابات: ایران جنگ اور مہنگائی ٹرمپ کو لے بیٹھی، ریپبلکنز نے تجوریوں کے منہ کھول دئیے، "بلو ویو” کا خطرہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت اور کانگریس میں ریپبلکن پارٹی کو نومبر میں ہونے والے مڈٹرم انتخابات (Midterm Elections) سے قبل شدید سیاسی بحران کا سامنا ہے۔
    ایران کے ساتھ جاری طویل جنگ کے نتیجے میں آسمان سے باتیں کرتی مہنگائی، گیس اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ اور صدر ٹرمپ کی گرتی ہوئی مقبولیت نے ڈیموکریٹک پارٹی کو انتخابی میدان میں نمایاں برتری دلادی ہے۔ صورتحال اتنی تشویشناک ہو چکی ہے کہ خود ریپبلکن پارٹی کے کئی رہنما بھی اس متوقع سیاسی تباہی (Bloodbath) کے پیش نظر کھلے عام پارٹی قیادت پر تنقید کرنے لگے ہیں۔
    حال ہی میں ریپبلکن پارٹی کے مڈٹرم کنونشن کے دوران صدر ٹرمپ نے ووٹرز کو 5 ہزار ڈالر کے چیک دینے کا وعدہ کرنے کے ساتھ ساتھ یہ انتباہ بھی کیا تھا کہ اگر ڈیموکریٹس جیتے تو امریکہ ایک "کیمونسٹ ملک” بن جائے گا۔ تاہم، ووٹرز پر اس حربے کا کوئی اثر نہیں ہوا اور مختلف ریاستوں سے موصول ہونے والے حالیہ جائزوں کے مطابق ڈیموکریٹس کو کانگریس کی دوڑ میں واضح برتری حاصل ہے۔

    واشنگٹن میں ریپبلکن اراکین کی گھبراہٹ کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ حال ہی میں ایوانِ نمائندگان میں ایران کے ساتھ جاری جنگ کو ختم کرنے کے لیے ایک وار پاورز ریزولوشن پیش کی گئی، جس کی حمایت میں چند ایسے ریپبلکن اراکین نے بھی ووٹ دے دیا جنہوں نے ماضی میں اس کی مخالفت کی تھی۔ ریپبلکن رہنما نینسی میس (Nancy Mace) نے کھلے الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ یہ مڈٹرم انتخابات ان کی پارٹی کے لیے انتہائی بھیانک ثابت ہوں گے اور پارٹی کا کانگریس پر کنٹرول برقرار رکھنا ناممکن ہوتا جا رہا ہے۔ کینساس اور مشی گن جیسی روایتی ریپبلکن ریاستوں میں بھی امیدواروں کو سخت مقابلے کا سامنا ہے۔
    اگرچہ ریپبلکنز اور ان کے حامیوں نے انتخابی مہم کے لیے دل کھول کر فنڈز خرچ کیے ہیں اور ڈیموکریٹس کے مقابلے میں کثیر سرمائے (سینٹ کے انتخابات میں تقریباً 384 ملین ڈالر کے مقابلے 112 ملین ڈالر) کے ساتھ میدان میں اترے ہیں، لیکن مبصرین کا ماننا ہے کہ پیسے ہر چیز کا فیصلہ نہیں کرتے۔ سیاسی تجزیہ کار جان وولی کے مطابق، مہنگائی اور بیرونی محاذ پر جاری جنگ جیسے عوامل اب تبدیل ہونے والے نہیں ہیں، اور الیکشن کا سارا دارمدار اس پر ہے کہ صدر ٹرمپ کتنے سوئنگ (Swing) اور آزاد ووٹرز کو اپنی طرف کھینچ پاتے ہیں۔
    تازہ ترین پولز کے مطابق 57 فیصد آزاد ووٹرز نے ڈیموکریٹس کو ووٹ دینے کا ارادہ ظاہر کیا ہے جبکہ ریپبلکنز کے حق میں صرف 34 فیصد ووٹرز ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اب امریکہ کے سیاسی حلقوں میں ایک بار پھر "بلو ویو” (Blue Wave) کا چرچا شروع ہو گیا ہے، جو نومبر میں ریپبلکن پارٹی کی بنیادیں ہلا کر رکھ سکتی ہے۔

    Related Posts

    ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: میٹا نے اے آئی کا دنیا کا پہلا پاکٹ سائز ڈیوائس ’میوز چارم‘ متعارف کرا دیا

    ڈیجیٹل فتنہ ! ”سب پھڑے جان گے“سوشل میڈیا پر دعوت گناہ دینے والا ٹک ٹاکر گرفتار

    بغیر پائلٹ طیارے نے ہزاروں کلومیٹر اُڑ کر تاریخ رقم کردی

    مقبول خبریں

    ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: میٹا نے اے آئی کا دنیا کا پہلا پاکٹ سائز ڈیوائس ’میوز چارم‘ متعارف کرا دیا

    امریکا میں مڈٹرم انتخابات: ایران جنگ اور مہنگائی ٹرمپ کو لے بیٹھی، ریپبلکنز نے تجوریوں کے منہ کھول دئیے، "بلو ویو” کا خطرہ

    ڈیجیٹل فتنہ ! ”سب پھڑے جان گے“سوشل میڈیا پر دعوت گناہ دینے والا ٹک ٹاکر گرفتار

    بغیر پائلٹ طیارے نے ہزاروں کلومیٹر اُڑ کر تاریخ رقم کردی

    ’ہم دہشت گرد نہیں، دہشت گردی کا شکار ہوئے ہیں‘: ایرانی صدر کا اقوام متحدہ میں خطاب

    بلاگ

    امریکہ، اسرائیل ، یورپی یونین اور انڈیا۔۔۔ ٹارگٹ پاکستان

    وزیراعلیٰ لاپتہ، احتجاج کی کال اور مہنگائی کے سائے

    تیل بحران اور سعودی عرب: جغرافیائی و مالی چیلنجز اور ریاض کی ممکنہ حکمتِ عملی

    اور… اب شکوہ و شکایت کیسی!؟

    ایک ننھا سا سیلوٹ اور ہزاروں سوال

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.