میاں چنوں: بینقاب نیوز رپورٹر عاصم کمال
مسافر بسوں کے درمیان مبینہ ریس کے دوران صورتحال کشیدہ ہوگئی، دونوں بسوں کے ڈرائیور آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔ واقعے کے دوران مسافروں کی جانیں خطرے میں پڑ گئیں، تاہم کوئی بڑا حادثہ پیش نہیں آیا۔
مسافر بس ڈرائیوروں کی جانب سے مبینہ تیز رفتاری اور ریس کا رجحان نہ صرف مسافروں بلکہ سڑک پر موجود دیگر شہریوں کے لئے بھی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے ایسے واقعات کا نوٹس لینے اور مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ۔


