تحریر :محمد اشفاق
جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔ وہیں سے سچ کا آغاز ہوتاہے
اب تو سب کی آنکھیں کھل چکی ہیں اور سبکو صاف نظر آ رہا ہے کہ امریکہ، اسرائیل ، یورپی یونین اور انڈیا۔۔۔ سب ملکر جنگ کو پاکستان کے دروازے پر لے کر آ چکے ھیں۔ پہلے اکیلے انڈیا کو آزمایا گیا لیکن وہ شکست کھا گیا تو اب "جنگ احزاب ” کی طرح تمام قبائل ملکر ایران کے راستے پاکستان کو
ٹارگٹ کرنے آ رھے ھیں۔ ایران کا صرف نام تھا۔ وہاں جتنے اسرائیلی ایجنٹ ہیں اسکو بغیر بمباری کے بھی تباہ کیا جا سکتا تھا۔ لیکن انہیں وہاں اپنا مستقل ٹھکانہ چاہیے کیونکہ اصل نشانہ پاکستان اور ترکیہ ھے۔
ایران کو اسلیے بھی ٹارگٹ کیا گیا کیونکہ اسکی ایک سرحد پر پاکستان اور دوسری
سرحد پر ترکی ھے، درمیان میں امریکہ اور اسرائیل داخل ھو رھے ہیں تاکہ
پاکستان کو انڈیا اور اسرائیل کے درمیان
سینڈوچ بنایا جائے۔ لیکن اللّٰه پر ایمان رکھنے والے کبھی ایسے حالات سے گھبراتے نہیں ھیں۔ پاکستان کو "برگر” بنانےکیلئے اس سے پہلے روس بھی آیا تھا مگر اللہ
تعالیٰ نے انڈیا اور روس دونوں کے مقابلے میں پاکستان کو سرخرو فرمایا۔
اب ہر طرف ” جنگ احزاب ” کا منظر ھے۔
” احزاب ” کا معنی ھے "مشترکہ افواج”
تمام جہان کی اسلام مخالف افواج پاکستان اور ترکی کو گھیرے میں لینے اور جنگ میں جھونکنے کیلئے
بلوچستان کی سرحد پر پہنچنا شروع ہو
چکے ہیں۔ لہذا قوم کو متحد رہنا ھو گا۔ کیونکہ پاکستان کے دفاع کے ساتھ پورے عالم اسلام اور حرمین شریفین کا دفاع جڑا ہوا ھے۔ پاکستان کے دفاع کے ساتھ بیت المقدس کی آزادی کا خواب بھی جڑا ہوا ہے۔ بنگلہ دیش کے پاکستان کے ساتھ دوبارہ بڑھتے ہوے تعلقات نے بھی عالم کفر میں زلزلہ برپا کر
دیا ھے کہ یہ دونوں پھر متحد ہو رھے ہیں۔۔ اندرونی اختلافات کوفی الحال بھول جائیں۔ فی الحال مکۃ المکرمہ ، مدینہ منورہ ، پاکستان ، بیت المقدس اور عالم اسلام کےبارے میں متحد ہو کر اپنی صفوں کو مضبوط رکھیں ۔
بنیان مرصوص پھر سےشروع ہو رہا ہے۔


