ڈھاکہ (نیوز ڈیسک):
بنگلادیش میں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکلخت بڑا اضافہ کر دیا ہے۔
وزارتِ توانائی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت تمام بنیادی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 ٹکا فی لیٹر تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔
-
پیٹرول: 140 ٹکا سے بڑھا کر 160 ٹکا فی لیٹر کر دیا گیا۔
-
آکٹین: 145 ٹکا سے بڑھ کر 165 ٹکا فی لیٹر ہو گیا۔
-
ڈیزل: 115 ٹکا سے بڑھا کر 135 ٹکا فی لیٹر مقرر کر دیا گیا۔
-
مٹی کا تیل (کیروسین): 135 ٹکا سے بڑھا کر 155 ٹکا فی لیٹر کر دیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور شپنگ لاگت میں مسلسل اضافے کی وجہ سے درآمدی اخراجات کا بوجھ بڑھ گیا تھا، جس کے باعث قیمتوں میں تعدیل کی گئی ہے۔ دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس اضافے کے بعد ملک میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور عام اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

