- سیالکوٹ: ڈی پی او کی ہدایت پر پولیس کا کریک ڈاؤن، ڈکیتی گینگ سے لاکھوں کی نقدی اور موٹر سائیکلیں برآمد
-
سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد کی ہدایت پر ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے جاری کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ بڈیانہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے خطرناک "پتلو گینگ” کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی پسرور سرکل کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بڈیانہ سب انسپکٹر محمد عرفان نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گینگ کے سرغنہ محمد عدیل عرف پتلو (ولد محمد امین)، محمد عثمان (ولد امجد بھٹی) اور فیضان علی (ولد افتخار احمد) کو گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان اسلحے کے زور پر شہریوں سے موٹر سائیکلیں، نقدی اور قیمتی موبائل فونز چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔
پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے 2 مسروقہ موٹر سائیکلیں، 6 لاکھ روپے نقد، 2 عدد قیمتی موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ (2 عدد 30 بور پسٹل معہ گولیاں) برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
تھانہ بڈیانہ پولیس کی بڑی کارروائی، خطرناک ‘پتلو گینگ’ سرغنہ سمیت گرفتار

