-
کان کنوں کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے، ملک سعد بشیر اعوان اور رانا جہانزیب کا خطاب
-
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف)
حیات المیر کول مائنز کے مینیجنگ ڈائریکٹر، نامور سماجی شخصیت اور ممبر قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان کے صاحبزادے ملک سعد بشیر اعوان نے لیبر ویلفیئر آفیسر خوشاب رانا جہانزیب کے ہمراہ ملازمین میں مالی معاونت کے چیکس تقسیم کیے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ کان کنوں اور ملازمین کی فلاح و بہبود اور ان کے خاندانوں کی مالی معاونت محکمہ مائنز لیبر ویلفیئر کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ چیکس کی تقسیم اسی سلسلے کی ایک عملی کاوش ہے جس کا بنیادی مقصد مستحق کارکنوں کو بر وقت امداد فراہم کرنا ہے۔
محکمہ مائنز لیبر ویلفیئر کا اقدام: کان کنوں اور ملازمین میں مالی معاونت کے چیکس تقسیم


