Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      آرٹی فیشل انٹیلی جنس بے قابو، گوگل جیمنائی نے بھی تین کمپنیوں کے سسٹمز ہیک کر لیے

      مصنوعی ذہانت کا استعمال: امریکی فوج چین کے خلاف بڑی مشکل میں پھنستے پھنستے بچ گئی

      گیمنگ کی دنیا میں طوفان: ’جی ٹی اے 6‘ کے خصوصی ڈوئل سینس کنٹرولر کی رونمائی، قیمت اور لانچ کی تاریخ سامنے آ گئی

      گوتم اڈانی سے ایشیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز کس نے چھینا؟

      امریکا کے امیر ترین شخص ہونے کے ساتھ دنیا کے پہلے کھرب پتی ہونے کا اعزاز

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پنجاب میں سی ٹی ڈی کا کریک ڈاؤن، 23 دہشت گرد گرفتار، ساہیوال سے را کا دہشت گرد بھی پکڑا گیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے صوبے کے مختلف اضلاع میں 158 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے، جن کے دوران 160 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 23 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ساہیوال سے گرفتار ایک دہشت گرد کا تعلق بھارتی دہشت گرد ایجنسی را (RAW) سے ہے۔
    ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں ہدایت اللہ، محمد مجاہد، تسلیم حسنین، طارق اللہ، تصدق حسین، میر لئیق خان، محمد زید، محمد زاہد، رب نواز، بختیار احمد، عبدالرؤف، نجیب اللہ، ثناء اللہ، خان محمد، مہتاب احمد، محمد شاہد، علی حیدر، امیر اللہ خان، فضل عباس، امیر رحمان، آصف خان، محمد انعام اور گلبیب خان شامل ہیں۔
    ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کو اٹک، ملتان، ساہیوال، جہلم، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، میانوالی، بہاولپور، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، راولپنڈی اور بھکر سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق را ۔فتنہ خوارج اور دیگر تنظیموں سے ہے
    ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے خلاف 22 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 5 ہزار 140 گرام بارودی مواد، 7 آئی ای ڈیز، 26 ڈیٹونیٹرز، 48 فٹ سیفٹی فیوز وائر، 5 ممنوعہ میگزینز، 128 پمفلٹس، 70 اسٹیکرز، 6 موبائل فونز اور 46 ہزار 150 روپے نقدی برآمد کیے گئے۔
    ترجمان کے مطابق گزشتہ چار ہفتوں کے دوران مقامی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے پنجاب بھر میں 4 ہزار 601 کومبنگ آپریشنز بھی کیے گئے۔ ان کارروائیوں کے دوران ایک لاکھ 66 ہزار 553 افراد کو چیک، 402 مشتبہ افراد کو گرفتار، 396 مقدمات درج اور 365 مختلف نوعیت کی برآمدگیاں کی گئیں۔
    ترجمان نے کہا کہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب محفوظ پنجاب کے ہدف کے تحت دہشت گردوں اور ریاست مخالف عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی یا دہشت گردی سے متعلق اطلاع سی ٹی ڈی پنجاب کی ہیلپ لائن 0800-11111 پر دے سکتے ہیں۔

    Related Posts

    نواب شاہ: میونسپل کارپوریشن کو 2 نئی فائر بریگیڈ گاڑیاں مل گئیں، میئر قاضی رشید بھٹی نے افتتاح کر دیا

    ہنگورجا: دکان کا شٹر کھولتے ہوئے کرنٹ لگنے سے 15 سالہ نوجوان جاں بحق

    میرا بیٹا روسی ارب پتی کی جانب سے کی گئی شادی کے اخراجات کی رقم واپس کر دے گا، صدر ٹرمپ

    مقبول خبریں

    میرا بیٹا روسی ارب پتی کی جانب سے کی گئی شادی کے اخراجات کی رقم واپس کر دے گا، صدر ٹرمپ

    پنجاب میں سی ٹی ڈی کا کریک ڈاؤن، 23 دہشت گرد گرفتار، ساہیوال سے را کا دہشت گرد بھی پکڑا گیا

    19 گھنٹوں تک ٹوائلٹ میں پھنسے بیمار معمر شوہر کو نہ نکالنے پر بیوی گرفتار

    شکل مومناں۔۔۔ نمازی کے بہروپ میں مساجد کے باہر سے گاڑیاں چوری کرنیوالا گرفتار

    آرٹی فیشل انٹیلی جنس بے قابو، گوگل جیمنائی نے بھی تین کمپنیوں کے سسٹمز ہیک کر لیے

    بلاگ

    پروفیسر ملک احمد شیر کھارا — علم و تدریس کا روشن استعارہ

    ڈرون: آسمان کی وہ آنکھ جس نے جنگ اور زندگی بدل دی

    دیہاتی زندگی میں چوپال کی اہمیت

    خانۂ خدا بھی محفوظ نہیں!

    خلیج اور فارس کی جنگ—امکانات، اثرات اور پاکستان کی حکمتِ عملی

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.