نواب شاہ (رپورٹ: نفیس آرائیں)
پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت، بالخصوص فریال تالپور اور ضیاء الحسن لنجار کی خصوصی دلچسپی جبکہ میئر میونسپل کارپوریشن شہید بینظیر آباد قاضی محمد رشید بھٹی کی کاوشوں سے محکمہ بلدیات سندھ نے میونسپل کارپوریشن شہید بینظیر آباد کو فائر بریگیڈ کی مزید دو نئی گاڑیاں فراہم کردی ہیں۔
میئر قاضی محمد رشید بھٹی نے نئی گاڑیوں کا افتتاح کیا اور فائر بریگیڈ عملے کے حوالے چابیاں کردیں۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر عبدالرزاق شیخ، چیف آفیسر فائر بریگیڈ عادل راجپوت، اکاؤنٹس آفیسر جاوید زرداری، چیف آفس سپرنٹنڈنٹ بشیر احمد چانڈیو سمیت فائر بریگیڈ، میونسپل اسٹاف اور دیگر معززین موجود تھے۔ نئی گاڑیوں کی فراہمی سے شہر میں ہنگامی صورتحال اور آتشزدگی کے واقعات سے نمٹنے کی صلاحیت مزید مؤثر ہونے کی توقع ہے۔


