Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      آرٹی فیشل انٹیلی جنس بے قابو، گوگل جیمنائی نے بھی تین کمپنیوں کے سسٹمز ہیک کر لیے

      مصنوعی ذہانت کا استعمال: امریکی فوج چین کے خلاف بڑی مشکل میں پھنستے پھنستے بچ گئی

      گیمنگ کی دنیا میں طوفان: ’جی ٹی اے 6‘ کے خصوصی ڈوئل سینس کنٹرولر کی رونمائی، قیمت اور لانچ کی تاریخ سامنے آ گئی

      گوتم اڈانی سے ایشیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز کس نے چھینا؟

      امریکا کے امیر ترین شخص ہونے کے ساتھ دنیا کے پہلے کھرب پتی ہونے کا اعزاز

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    کوہاٹ پولیس لائنز حملہ: 8 دہشتگرد ہلاک، پولیس کے 17 اعلیٰ افسران اور اہلکاروں سمیت 23 افراد شہید

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کوہاٹ :کوہاٹ میں واقع پولیس لائنز پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن مکمل کرتے ہوئے تمام آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس کارروائی میں خودکش بمبار سمیت تمام حملہ آور مارے گئے ہیں، جن میں سے کچھ دہشت گرد اسپیشل برانچ میں بھی موجود تھے جنہیں فورسز نے کارروائی کے دوران ہلاک کیا۔
    اس واقعے میں شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 23 ہو گئی ہے، جن میں 17 پولیس اہلکار اور 6 عام شہری شامل ہیں۔ شہدا میں اعلیٰ پولیس افسران بھی شامل ہیں جن میں ایس پی، ڈی ایس پی اور انسپکٹر رینک کے اہلکار شامل ہیں۔ جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔فائرنگ کے دوران پھنسے زخمی پولیس اہلکار کو فوجی جوانوں نے 20 گھنٹے بعد نکال لیا
    اس پورے آپریشن کی نگرانی ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے خود کی، جو خود بھی اس حملے کی زد میں آ کر زخمی ہوئے۔
    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے باعث تمام دہشت گردوں کا خاتمہ ممکن ہوا اور پولیس لائنز کے علاقے کو مکمل طور پر پاک کر دیا گیا ہے۔
    سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں نے پولیس لائنز کی مسجد پر خودکش حملہ کیا، جس کے بعد بعض دہشتگرد اسپیشل برانچ کی عمارت میں داخل ہوگئے۔
    پولیس لائنز میں دہشتگردوں کی موجودگی کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کیا، جو دوسرے روز بھی جاری رہا۔
    سی ٹی ڈی کے ایڈیشنل آئی جی بھی آپریشن کے دوران فرنٹ لائن پر موجود تھے۔ دہشتگردوں نے ان پر دستی بم سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی زخمی ہوگئے۔
    حکام کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے، جبکہ پولیس لائنز اور اطراف میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔
    بعد ازاں گزشتہ روز رات کو پولیس لائنز میں دھماکے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ پولیس لائنز کوہاٹ میں ادا کردی گئی تھی۔ جس میں آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔

    Related Posts

    نواب شاہ: میونسپل کارپوریشن کو 2 نئی فائر بریگیڈ گاڑیاں مل گئیں، میئر قاضی رشید بھٹی نے افتتاح کر دیا

    ہنگورجا: دکان کا شٹر کھولتے ہوئے کرنٹ لگنے سے 15 سالہ نوجوان جاں بحق

    میرا بیٹا روسی ارب پتی کی جانب سے کی گئی شادی کے اخراجات کی رقم واپس کر دے گا، صدر ٹرمپ

    مقبول خبریں

    میرا بیٹا روسی ارب پتی کی جانب سے کی گئی شادی کے اخراجات کی رقم واپس کر دے گا، صدر ٹرمپ

    پنجاب میں سی ٹی ڈی کا کریک ڈاؤن، 23 دہشت گرد گرفتار، ساہیوال سے را کا دہشت گرد بھی پکڑا گیا

    19 گھنٹوں تک ٹوائلٹ میں پھنسے بیمار معمر شوہر کو نہ نکالنے پر بیوی گرفتار

    شکل مومناں۔۔۔ نمازی کے بہروپ میں مساجد کے باہر سے گاڑیاں چوری کرنیوالا گرفتار

    آرٹی فیشل انٹیلی جنس بے قابو، گوگل جیمنائی نے بھی تین کمپنیوں کے سسٹمز ہیک کر لیے

    بلاگ

    پروفیسر ملک احمد شیر کھارا — علم و تدریس کا روشن استعارہ

    ڈرون: آسمان کی وہ آنکھ جس نے جنگ اور زندگی بدل دی

    دیہاتی زندگی میں چوپال کی اہمیت

    خانۂ خدا بھی محفوظ نہیں!

    خلیج اور فارس کی جنگ—امکانات، اثرات اور پاکستان کی حکمتِ عملی

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.