Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      امریکا کے امیر ترین شخص ہونے کے ساتھ دنیا کے پہلے کھرب پتی ہونے کا اعزاز

      کیا اب فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کا استعمال مہنگا ہونے والا ہے؟ ’میٹا ون‘ متعارف کرا دی گئی

      عالمی سیکیورٹی گورننس کا قیام ،نئے عالمی ہتھیاروں کی دوڑ پر ضابطے لاگو کیے جائیں: چین کا مطالبہ

      بلیک ہول اورستاروں کی پیدائش بارے تحقیق میں اہم انکشاف

      مدینہ منورہ سے سونے، یورینئیم سمیت کمیاب اور نایاب دھاتوں کے ذخائر دریافت

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پاکستان اور سعودیہ کو ایک جیسی صورت حال کا سامنا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تحریر :محمد اشفاق

    جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔ وہیں سے سچ کا آغاز ہوتاہے

     پاکستان اور سعودیہ کو ایک جیسی صورت حال کا سامنا ہے کچھ ایسی طاقتیں ہیں جو پاکستان اور سعودی عریبیہ کو براہ راست جنگ میں دھکیلنا چاہتے ہے جیسا کہ اپ دیکھ سکتے ہیں
    اس وقت سعودی عرب کو یمن سے حوثیوں کی صورت میں وہی خطرات لاحق ہیں جو پاکستان کو افغانستان سے طالبان کی صورت میں لاحق رہے ہیں۔ جس طرح پاکستان کے خلاف دہشت گردی کو ’’جہاد‘‘ بول کر اسے رومانٹائز کرنے والا طبقہ موجود رہا ہے، ٹھیک ویسے ہی حوثی کارروائیوں کو جواز اور ’’جہاد‘‘ قرار دینے والے بھی جابجا بکھرے نظر آئیں گے۔ ان عقل کے اندھوں کو اتنی سی بات بھی سمجھ نہیں آتی کہ ریاستیں ہمیشہ اپنے ذاتی مفادات کی بنیاد پر دوست و دشمن کا تعین کرتی ہیں اور کوئی بھی ملک آپ کا مستقل دوست یا ازلی دشمن نہیں ہوتا۔

    لیکن اگر آپ پاکستان کی بات کریں تو تین ممالک ایسے ہیں جو پاکستان کے دیرینہ دوست رہے ہیں۔ ریاستی مفاد کچھ بھی ہو، عالمی محاذ پر پاکستان ہمیشہ ان تین ممالک کے ساتھ کھڑا نظر آئے گا، جن میں ایک چین، دوسرا سعودی عرب اور تیسرا ترکی ہے۔ ٹھیک اسی طرح دو ازلی دشمن ہیں، جن میں سے ایک بھارت اور دوسرا اسرائیل ہے، حالانکہ ان کے ڈی این اے والا ایک اور ملک بھی بڑی خواہش رکھتا ہے کہ پاکستان اسے بھی اس فہرست میں شامل کرے، مگر اب تک پاکستان اسے اس قابل نہیں سمجھتا۔

    لہٰذا آج اگر سعودی عرب پر حملے ہو رہے ہیں تو شرپسند عناصر کو خوش ہونے کی ضرورت نہیں، کیونکہ بہت جلد آپ کی یہ خوشی مستقل غم میں بدلنے والی ہے۔ یہ وہی عناصر ہیں جو مکہ دفاعی معاہدے پر حالتِ مرگ میں تھے، پاکستان کو واسطے دے دے کر دہائیاں دیتے تھے کہ عرب خطے کی جنگ میں نہ کودنا، اور آج طعنہ زنی کر رہے ہیں کہ آخر یہ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کی مدد سے ’’ڈر‘‘ کیوں رہا ہے؟

    اب چونکہ یہ نہ پڑھے لکھے ہیں، نہ ہی انہیں جیوپولیٹکس کی سمجھ ہے، لہٰذا جو پاپولر بیانیہ انہیں نظر آتا ہے، یہ اسی پر جا بیٹھتے ہیں۔ انہیں اتنی بھی سمجھ نہیں کہ آج اگر سعودی عرب ابراہام اکارڈ کا حصہ بن جائے تو کل ہی اس پر حملے بند ہو جائیں گے۔

    ایران اسرائیل جنگ کی ابتداء میں جب ایران نے سعودی سرزمین پر حملہ کیا تھا، تب بھی سعودی وزیر خارجہ اس جنگ کو خطے سے باہر رکھنے کے لیے پاکستان اور ترکی کے ساتھ مل کر تگ و دو کر رہے تھے، کیونکہ دشمنوں کی اصل سازش ہی سعودی عرب کو جنگ میں گھسیٹنا ہے کہ جونہی سعودی عرب اعلانِ جنگ کرے گا، تو ساتھ ہی تمام مسلم دنیا حالتِ جنگ میں آ جائے گی۔

    مکہ دفاعی معاہدے کے حوالے سے پاکستانی سیکیورٹی آفیشلز دبے لفظوں میں کچھ نہ کہتے ہوئے بھی بہت کچھ بتا چکے ہیں کہ ہر فریق مکمل تیار بیٹھا ہے۔ جونہی خطرے کا شکار ملک لال بتی جلائے گا، باقی دونوں ممالک اپنی تیار کردہ آپریشنل صلاحیتوں کو بروئے کار لے آئیں گے، اور یہ سب کام اتنے سلیقے اور خفیہ طریقے سے ہو رہا ہے کہ دشمنوں کو اس کی کانوں کان خبر نہیں ہو پا رہی ہے ۔ دشمن چاہتا ہے کہ یہ معاہدہ پراکسیوں کے خلاف ایکٹیو ہو تاکہ وہ اصل دشمن خبردار رہ سکے کہ اسکی نوعیت کیسی ہوگی پھر چاہے وہ دشمن پاکستان کے پڑوس میں ہو یا مشرق وسطیٰ میں بیٹھا ہو۔

    ویسے سعودی عرب پر حملوں سے قبل دشمن یہ چال افغانستان میں پاکستان کے خلاف اور شام میں ترکی کے خلاف چل چکے ہیں، مگر ایک حد سے آگے بڑھنے سے باز رہے۔ اب یہی چال سعودی عرب کے لیے چلی جا رہی ہے۔
    امید ہے سعودی عرب ان خطرات سے نمٹ لے گا۔ خدانخواستہ ایسا نہ ہو سکا تو پھر مکہ دفاعی معاہدے پر ہنسنے والے اپنی پراکسی کے پرخچے اڑتے دیکھ کر بین کرتے ہوئے یہیں سوشل میڈیا پر جابجا بکھرے، تڑپتے نظر آ ہی جائیں گے۔

    Related Posts

    جرم کے سامنے دیوار بننے والے افسر کے ساتھ کھڑے ہو جائیے

    ایندھن کی بچت کے ساتھ تعلیم کا تسلسل کیسے برقرار رکھا جائے؟

    بزمِ سعد شاہوالا جنوبی: ادب کی شمع روشن رکھنے والی ایک توانا آواز

    مقبول خبریں

    ہند-افغان تیسرا ٹی-20: ابھیشیک شرما کی 30 گیندوں پر سنچری، تاریخ رقم

      میاں چنوں: ریڑھی بانوں کا بلدیہ ملازمین پر رشوت ستانی کا الزام، اسسٹنٹ کمشنر کا انکوائری کا حکم

    عالمی میڈیا میں ہلچل: وکی لیکس کے بانی جولیان آسانج کا ٹویٹر اکاؤنٹ بحال

    داتا دربار کے باہر پراسرار کار خود بخود اسٹارٹ، ہارن بجنے لگا ،شہریوں کی دوڑیں لگ گئیں!

    سانگھڑ: بلدیہ کی مبینہ نااہلی، کھلے نالے میں گر کر 7 سالہ بچی جاں بحق

    بلاگ

    پاکستان اور سعودیہ کو ایک جیسی صورت حال کا سامنا

    جرم کے سامنے دیوار بننے والے افسر کے ساتھ کھڑے ہو جائیے

    ایندھن کی بچت کے ساتھ تعلیم کا تسلسل کیسے برقرار رکھا جائے؟

    بزمِ سعد شاہوالا جنوبی: ادب کی شمع روشن رکھنے والی ایک توانا آواز

    مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں اچانک ایک نیا اور سنسنی خیز موڑ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.