ملتان (ملک جابر عباس)
ضلعی انتظامیہ ملتان اور ہارٹی کلچر ایجنسی (PHA) نے شہر کے غیر فعال اور نظر انداز شدہ پارکوں کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ڈپٹی کمشنر ملتان ڈاکٹر فیصل سلیم اور ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان نے شہر کے مختلف علاقوں گل دین کالونی ممتاز آباد گول پلاٹ نقشبند کالونی شاہ رکن عالم
میں واقع پارکوں کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں موجود سہولیات، گرین بیلٹس اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران درج ذیل علاقوں کے پارکوں کا خصوصی معائنہ کیا گیا:متعلقہ حکام کے مطابق ہارٹی کلچر ایجنسی کی جانب سے ان تمام پارکوں کی ازسرنو تعمیر و تزئین کا کام شروع کر دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو بہتر تفریحی اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔ ضلعی انتظامیہ نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ شہر کو صاف ستھرا اور سرسبز بنانے کے لیے یہ اقدامات بلا تعطل جاری رہیں گے۔

