خوشاب (راجہ نورالہی عاطف)
ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب علی حسین کے مطابق 17 ستمبر 2026ء کو جوہرآباد روڈ پر ہڈالی موڑ کے قریب موٹر سائیکل کو حادثہ پیش آیا۔ حادثہ برقعہ موٹر سائیکل کے پہیے میں پھنسنے کی وجہ سے رونما ہوا، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل بے قابو ہو کر سڑک پر الٹ گئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد کیمپس منتقل کر دیا۔زخمیوں میں عبدالرحمان (عمر 37 سال) – ساکن بجارمحمد آصف (عمر 52 سال)ثمینہ (عمر 25 سال) – ساکن نواب دی کوٹھی شامل ہیں ڈسٹرکٹ آفیسر علی حسین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ موٹر سائیکل پر سفر کے دوران ڈھیلے کپڑوں، برقعے اور چادروں کو مکمل احتیاط سے سنبھالیں تاکہ ایسے المناک حادثات سے بچا جا سکے۔ انہوں نے تمام شہریوں کو ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرنے کی بھی اپیل کی۔


