جیکب آباد: رپورٹ: بیوروچیف
جیکب آباد کے صدر تھانے کی حدود میں 12 سالہ بچی (خیرالنساءٰ خارانی) سے مبینہ جنسی بداخلاقی کا سنگین واقعہ سامنے آیا ہے، جس کے خلاف متاثرہ خاندان اور ورثاء شدید غم و غصے کی حالت میں سراپا احتجاج بن گئے۔ورثاء نے الزام عائد کیا کہ مبینہ ملزم نے بچی کو متعدد بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور کسی کو بتانے پر بچی اور اس کے والدین کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، جس کی وجہ سے خاندان شدید خوف و ہراس کا شکار رہا۔ متاثرہ خاندان نے پولیس اور اعلیٰ حکام سے واقعہ کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ تمام حقائق سامنے آ سکیں۔ ورثاء نے آئی جی سندھ، ایس ایس پی جیکب آباد اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے، مبینہ ملزم کو بلا تاخیر گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے اور خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔

