لندن :انگلینڈ سے کلین سوئپ کے بعد پاکستان ٹیم پر جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق آخری ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم پر 50 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ٹارگٹ ٹائم میں 11 اوورز کم کیے۔
پاکستان ٹیم کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 11 پوائنٹس بھی کٹ گئے۔
A further blow for Pakistan who have been hit with a pair of sanctions following their loss to England in the third #WTC27 contest in Birmingham.https://t.co/4pBrDK5K7n
— ICC (@ICC) September 14, 2026
آئی سی سی نے کہا ہے کہ کپتان بابر اعظم نے غلطی تسلیم کی اور سزا کی کارروائی مکمل کر لی گئی۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کی ٹیسٹ رینکنگ مزید ایک درجہ گر گئی ہے۔انگلینڈ سے شکست کے بعد ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم آخری نمبر پر ہے۔

