عبدالرؤف آرائیں سرپرستِ اعلیٰ، فرحان منہاج سینئر نائب صدر، گلفام نائب صدر، شہباز علی درس ڈپٹی جنرل سیکریٹری مقرر
میرپورخاص ( رپورٹ / قیصر راجہ راجپوت)
اپسما ریجن میرپورخاص کے ہیڈ فیصل خانزئی نے اپسما تعلقہ ڈگری کی نئی جنرل باڈی کا اعلان کر دیا۔ اعلان کے مطابق طاہر جٹ کو صدر جبکہ عرفان خانزادہ کو جنرل سیکریٹری منتخب کیا گیا ہے۔
نئی جنرل باڈی کے دیگر عہدیداران میں عبدالرؤف آرائیں سرپرستِ اعلیٰ، فرحان منہاج سینئر نائب صدر، محترمہ گلفام نائب صدر، شہباز علی درس ڈپٹی جنرل سیکریٹری، محترمہ سنبل خانزادہ جوائنٹ سیکریٹری، ذاکر آرائیں پریس سیکریٹری، محترمہ امبر راجپوت فنانس سیکریٹری اور محترمہ عبیر آصف آفس سیکریٹری مقرر کی گئی ہیں۔اپسما ریجن میرپورخاص کی جانب سے نئی کابینہ کے قیام پر تمام نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی گئی۔ اس موقع پر امید ظاہر کی گئی کہ نئی جنرل باڈی تعلیمی اداروں اور نجی تعلیمی شعبے کے مسائل کے حل، اساتذہ کے حقوق کے تحفظ اور تعلیم کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔


