Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت بڑا خطرہ،عالمی ٹیک باباؤں نے گھنٹی بجا دی: ا اے آئی کی ترقی کی رفتار سست کرنے کا مطالبہ

      اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری: یوٹیوب نے انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا

      موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ایف آئی اے امیگریشن ملتان کی بڑی کارروائیاں، 7 مسافر گرفتار

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    گرفتار ہونے والوں میں حیدر عباس، اقتدار حسین، حسن علی، علی بخش، ثناء اللہ، محمد ادریس اور عرفان احمد شامل

    ملتان (ملک جابر عباس سے)
    ملتان: ایف آئی اے امیگریشن ملتان نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر بارڈر پار کرکے بیرونِ ملک جانے والے 7 مسافروں کو گرفتار کر لیا۔
    ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار مسافروں کو غیر قانونی قیام اور بارڈر پار کرنے کے الزامات پر ملائیشیا، عراق اور دیگر ممالک سے ڈیپورٹ کیا گیا تھا۔ تمام مسافر فلائٹ نمبر G9558 کے ذریعے ملتان ایئرپورٹ پہنچے تھے۔
    گرفتار ہونے والوں میں حیدر عباس، اقتدار حسین، حسن علی، علی بخش، ثناء اللہ، محمد ادریس اور عرفان احمد شامل ہیں، جن کا تعلق ملتان، کرم اور دیگر مختلف علاقوں سے بتایا گیا ہے۔
    امیگریشن کلیئرنس کے دوران گرفتار مسافروں کے بیرونِ ملک روانگی سے متعلق کسی قسم کا سفری ریکارڈ سسٹم میں موجود نہیں تھا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر غیر قانونی طریقے سے بارڈر پار کرکے بیرونِ ملک گئے تھے۔
    ایف آئی اے کے مطابق ایجنٹوں نے مسافروں کو ملازمت کا جھانسہ دے کر غیر قانونی طریقے سے بیرونِ ملک بھجوانے کا انتظام کیا۔ معاملہ مزید تحقیقات اور ٹریول ایجنٹوں سمیت غیر قانونی ہجرت میں سہولت کاری کرنے والے نیٹ ورک کا سراغ لگانے کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان کو بھجوا دیا گیا ہے۔
    ایف آئی اے نے غیر قانونی ہجرت اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی طریقوں سے بیرونِ ملک جانے والے افراد اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    Related Posts

    شاکر بشیر اعوان نے حلقہ انتخاب سے آنے والے مختلف عوامی وفود سے ملاقاتیں کیں

    نئے صوبوں کا قیام : پارلیمنٹ ہی حتمی فیصلہ کرے گی، رانا ثناء اللہ

    پیپلزپارٹی کے رہنما حاجی امتیاز درس کا اہم بیان

    مقبول خبریں

    نئے صوبوں کا قیام : پارلیمنٹ ہی حتمی فیصلہ کرے گی، رانا ثناء اللہ

    ایف آئی اے امیگریشن ملتان کی بڑی کارروائیاں، 7 مسافر گرفتار

    مصنوعی ذہانت بڑا خطرہ،عالمی ٹیک باباؤں نے گھنٹی بجا دی: ا اے آئی کی ترقی کی رفتار سست کرنے کا مطالبہ

    کینسر کی مریضہ خاتون اور اسکے بچوں سے گھر کی چھت چھین لی گئی

    کون ہیں رضاء اللہ؟ جس نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں ہی ورلڈ ریکارڈ کی برابری کر لی

    بلاگ

    آل پاکستان لودھرا برادری کا سرمایہء افتخار ملک محمد عرفان گہرائی لودھرا

    چھوٹے شہروں کے صحافی کیوں نظر انداز ہوتے ہیں؟

       مشرق وسطیٰ کا نیا طوفان: حوثی باغی کیوں خونریز حملے کر رہے ہیں اور اس میں پاکستان کہاں کھڑا ہے؟

    رنگپوربگھور کے محمد فضیل کا صوبائی سطح پر منفرد اعزاز

    بھارتی کرنل کا پاکستان میں دہشت گردوں کوسرعام سپورٹ کرنے کا اعتراف

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.