میاں چنوں بینقاب نیوز رپوٹرر عاصم کمال
محمد شمشاد حیدر دادوآنہ کو گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں پرنسپل تعینات کردیا گیا
اس موقع پر سکول کے ڑیچرز نے ان کا پر تپاک استقبال کیا پولھوں کی پتیاں بھی نچھاور کی ہار پہنائے گئے ماڈل ہائی سکول کے ہونہار ٹیچرز میں طارق مولانا صاحب نسیم عباس پاندہ صاحب شیخ اکمال صاحب کا کہنا تھاکے آپ کی آمد ہمارے ادارے کے
لیے نئے عزم، نئی توانائی اور ترقی کے ایک نئے سفر کا آغاز ہے۔ ہمیں امید ہے کہ آپ کی مدبرانہ قیادت، تعلیمی بصیرت اور بہترین انتظامی صلاحیتوں سے ادارہ مزید کامیابیوں کی جانب گامزن ہوگا۔
مزید ٹیچرز کا کہنا تھا اس پُروقار موقع پر ہم محترم سی ای او ایجوکیشن جناب فیاض احمد سندھو صاحب، محترم ڈی ای او ایجوکیشن جناب غلام مرتضیٰ شاکر صاحب اور دیگر تمام معزز افسران و مہمانانِ گرامی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، جنہوں نے اپنی مصروفیات میں سے وقت نکال کر تقریب میں شرکت کی اور نئے پرنسپل صاحب کے استقبال کو یادگار بنایا۔
آپ معزز مہمانانِ گرامی کی تشریف آوری ہمارے لیے باعثِ عزت و افتخار ہے۔
اللہ تعالیٰ جناب محمد شمشاد حیدر دادوآنہ صاحب کو اس اہم ذمہ داری میں کامیاب فرمائے اور گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میاں چنوں کو مزید ترقی، کامیابی اور نیک نامی عطا فرمائے



