بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف )
نصیر آباد بمقام ڈیرہ مراد جمال پولیس اسٹیشن میں قیدی کی جان بحق ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے جس پروزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو نے نوٹس لینے کے بعد ہیڈ کانسٹیبل جاوید اقبال کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔بابر یوسفزئی معاون برائے داخلہ کا کہکہناتھاکہ ایف آئی آر میں نامزد ملزم کے خلاف قانون کے مطابق صاف شفاف تحقیقات ہوگی۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ، وزیر داخلہ میر ضیا لانگو ، آئی جی پولیس کے وژن کے مطابق تمام پولیس اسٹیشنز میں عوام کو دوستانہ ماحول فراہم کیا جائے عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح میں شامل ہے ۔


