Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اے آئی کی دوڑ، میٹا نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایجنٹ متعارف کرادیا، پے منٹس سمیت ہر دفتری کام کرے گا

      آئی فون 17 کی قیمتوں میں تاریخی کمی، سستے داموں خریدنے کا سنہری موقع

      کاپی پیسٹ کرنے والوں کی شامت آ گئی! ’ایکس‘ نے کمائی کا نیا اور سخت نظام متعارف کرا دیا

      جرمنی کی خلائی میدان میں نئی تاریخ رقم

      زمین اور چاند کے درمیان ممکنہ تنازعات سے متعلق اہم انکشاف

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پنجاب اور آسٹریلیا کے درمیان زراعت، اسکل ڈویلپمنٹ اور تجارت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق،

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے زراعت، ہنر مندی کی ترقی (اسکل ڈویلپمنٹ) اور برآمدات کے شعبوں میں تعاون کو نئی جہت دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ یہ اتفاق رائے سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب اور آسٹریلین ہائی کمشنر ٹموتھی کین کے درمیان ہونے والی ایک اہم ملاقات میں طے پایا۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/09/WhatsApp-Video-2026-09-09-at-03.14.10.mp4
    ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں گزشتہ دو سالوں کے دوران یہ شراکت داری مزید مضبوط ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے میں لائیو سٹاک، ڈیری اور میکنائزڈ زراعت کے فروغ سے پیداوار اور برآمدات میں اضافہ کیا جا رہا ہے، جبکہ سمارٹ کلائمیٹ ریزیلینٹ بیجوں کا استعمال موسمیاتی چیلنجز کا بہترین اور پائیدار حل ہے۔
    پنجاب حکومت کے "پیوٹ اکنامک ٹرانسفارمیشن پروگرام” کے تحت آسٹریلیا کے تعاون سے اسکل ڈویلپمنٹ کا ایک بڑا پروگرام شروع کیا گیا ہے، جس میں 1000 طلبہ کے لیے بڑھئی اور ٹائل کے کام سمیت پانچ ایسی ہنر مندانہ اسکلز کا انتخاب کیا گیا ہے جن کی عالمی مارکیٹ میں بھی مانگ ہے۔ اس مقصد کے لیے آسٹریلوی ماسٹر ٹرینرز پاکستان آ کر تربیت فراہم کریں گے، جبکہ 2027 کے لیے آسٹریلیا نے سرکاری افسران، یونیورسٹیوں اور بزنس سیکٹر کے نمائندوں کے لیے 40 شارٹ کورس اسکالرشپس کا بھی اعلان کیا ہے۔
    ملاقات میں پاکستانی آم کی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے آسٹریلیا میں "مینگو میلہ” منعقد کروانے کی تجویز بھی دی گئی اور ویزا کے عمل کو آسان بنانے کی درخواست کی گئی۔ دوسری جانب آسٹریلین ہائی کمشنر نے پنجاب میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی کارکردگی اور خواتین کی پیشہ ورانہ تربیت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس باہمی تعاون سے پنجاب کی برآمدات بڑھانے اور نوجوانوں کو بین الاقوامی سطح پر روزگار کے قابل بنانے میں بڑی مدد ملے گی۔

    Related Posts

    جاپان: ایشین گیمز کے آغاز سے صرف 10 دن قبل طوفانی بارش اور سیلاب ، کھلاڑیوں سمیت ہزاروں محفوظ مقامات پر منتقل

    پولیس اسٹیشن میں قیدی کی جان بحق ہونے کا واقعہ، ہیڈ کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج

    خاتون وکیل اوراسکی والدہ کواکوئوں نے لوٹ لیا

    مقبول خبریں

    جاپان: ایشین گیمز کے آغاز سے صرف 10 دن قبل طوفانی بارش اور سیلاب ، کھلاڑیوں سمیت ہزاروں محفوظ مقامات پر منتقل

    پنجاب اور آسٹریلیا کے درمیان زراعت، اسکل ڈویلپمنٹ اور تجارت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق،

    پولیس اسٹیشن میں قیدی کی جان بحق ہونے کا واقعہ، ہیڈ کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج

    خاتون وکیل اوراسکی والدہ کواکوئوں نے لوٹ لیا

    امریکہ میں ملا یکطرفہ طلاق کا فیصلہ ہندوستان میں قابلِ قبول نہیں، دہلی کی عدالت کا اہم فیصلہ

    بلاگ

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    جنگِ چونڈہ 1965

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.