مٹیاری رپورٹ عامر علی انڑ
مٹیاری کی تعصیل نیو سعیدآباد کے گاؤں بھائی خان سہیبجو میں پاؤں پھسلنے کے باعث دریا میں ڈوبنے والے راہگیر راجا فقیر گرگلو کی لاش 18 گھنٹے بعد برآمد کرلی گئی۔
مقامی افراد کے مطابق راجا فقیر دریا کے کنارے موجود تھا کہ اچانک پاؤں پھسلنے کے باعث پانی میں جاگرا اور ڈوب گیا۔ واقعے کے بعد لاش کی تلاش جاری رہی، تاہم تقریباً 18 گھنٹے بعد گاؤں کے افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت لاش پانی سے نکال لی۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ واقعے کے باوجود انتظامیہ کی ٹیم تاحال جائے وقوعہ پر نہیں پہنچ سکی، جس پر انہوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔۔۔۔


