محمد اشفاق پسرور
6 ستمبر 1965ء کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے پارلیمانی سیکرٹری برائے ایریگیشن پنجاب رانا محمد فیاض اور اسسٹنٹ کمشنر پسرور سی او بلدیہ پسرور نے شاہ دریا دیوان قبرستان میں شہید ہونے والے پاک افواج کے بہادر سپاہیوں اور سول سویلین شہداء کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔
اس موقع پر شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
شہداء پاکستان ہمارا فخر ہیں، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
اللہ تعالیٰ تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے۔ آمین




