سیالکوٹ۔سلیم احمد اعوان شیخو
ہسپتال سے فرار ہونے والی جیل میں قیدی بچے کو جنم دے کر فرار ہونے والی خاتون نازیہ بی بی کو سیالکوٹ پولیس نے ضلع گجرات کے علاقے ڈنگہ سے گرفتار کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ کینٹ کے چوری کے مقدمہ میں ملوث ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں نازیہ بی بی قید تھی اور وہ حاملہ تھی اس کو گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال کی گائنی وارڈ میں داخل کروایا اور اس نے ایک بچے کو جنم دیا اور وہ بچے کو چھوڑ کر خود فرار ہوگئی تھی تو نازیہ بی بی کے فرار ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد نے نازیہ بی بی کی فوری گرفتاری کا حکم دیا اور کارروائی کی مسلسل نگرانی کی جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کینٹ اعجاز ساہی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مسلسل تعاقب کرتے ہوئے نازیہ بی بی کو ٹریس کرکے ضلع گجرات کے قصبہ ڈنگہ سے گرفتار کر لیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے واقعہ میں غفلت برتنے والے ذمہ دار پولیس ملازمین کے تعین کے لیے انکوائری شروع کر دی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ ڈیوٹی پر مامور دو پولیس ملازمین اور ایک لیڈی کانسٹیبل نے نازیہ بی بی کو فرار کروانے میں اس کی بھر پور مدد کی۔

