بھارتی اسپنرز نے میچ میں مجموعی طور پر 9 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔
حیدرآباد: بھارت نے ہفتے کے روز ویمنز ایشیا کپ ٹی 20 کے یکطرفہ مقابلے میں اپنے روایتی حریف پاکستان کو سات وکٹوں سے عبرتناک شکست دے دی۔ بھارتی اسپنر شری چرنی اور پریما راوت کی تباہ کن باؤلنگ کے سامنے پاکستان کی بیٹنگ لائن مکمل طور پر بے بس نظر آئی اور پوری ٹیم محض 55 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔ یہ ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کا اب تک کا سب سے کم ترین اسکور ہے۔
اس کے بعد، بھارت نے 8.4 اوورز میں تین وکٹیں کھو کر باآسانی ہدف حاصل کر لیا۔ ہرمن پریت کور نے ناٹ آؤٹ 18 رنز بنائے اور وننگ چھکا لگا کر میچ کا شاندار اختتام کیا۔ دیپتی شرما بھی 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔

