Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اسکول طلبہ کے لیے جنریٹو اے آئی ، چیٹ بوٹس کے استعمال پر پابندی، اسکرین ٹائم بھی محدود

      لندن دنیا کا پہلا شہر، اوبر کی روبو ٹیکسی سروس شروع

      ” پجیرو کی واپسی “ LEGEND IS BACK

      گوگل میسجز کی خرابی، پرانے پیغامات غلط افراد کو بھیجے جانے کا انکشاف

      196 ملین پاؤنڈ کا مالیاتی خسارہ: جیگوار لینڈ روور (JLR) نے پھربھی اپنی پہلی الیکٹرک لگژری گاڑی مارکیٹ میں اتار دی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پنجاب پولیس انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی برانچ کی تنظیم نو: پرانی فائلیں بھی کھل گئیں ، افسران کے خلاف شکایات اب ریجنل ایس پیز خود نپٹائیں گے

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:(اسد مرزا)

    پنجاب پولیس کے اندر احتساب کے نظام کو فول پروف اور شفاف بنانے کے لیے ایک بڑا اور فیصلہ کن قدم اٹھاتے ہوئے انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی برانچ (IAB) کی جامع تنظیم نو کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
    پولیس ترجمان کےمطابق  یہ اقدام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اس ویژن کے تحت اٹھایا گیا ہے جس کا مقصد پولیس فورس کے اندر کالی بھیڑوں اور کرپٹ عناصر کا سختی سے قلع قمع کرنا ہے۔
    آئی جی پنجاب کی زیر صدارت منعقد ہونے والے ایک اہم اعلیٰ سطحی اجلاس میں محکمہ جاتی کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے خلاف IAB کو ایک مرکزی اور انتہائی مؤثر کردار دینے کے لیے متعدد سخت فیصلے کیے گئے ہیں۔ نئے لائحہ عمل کے مطابق، ڈی آئی جی (IAB) اب خود سب انسپکٹرز اور اس سے اوپر کے تمام اعلیٰ رینکس کے افسران کے خلاف موصول ہونے والی شکایات کا روزانہ کی بنیاد پر ذاتی طور پر جائزہ لیں گے۔
    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ افسران کی بدعنوانی، بدعنوان طرزِ عمل اور دیگر سنگین بے ضابطگیوں سے متعلق انکوائریز اب متعلقہ اضلاع یا فیلڈ یونٹس کو منتقل نہیں کی جائیں گی، بلکہ متعلقہ ریجنل ایس پیز خود ان تمام انکوائریوں کو ذاتی نگرانی میں مکمل کریں گے۔
    اس کے علاوہ، ماضی میں جو شکایات "Not Willing to Pursue” (کارروائی نہ چاہنے یا صلح) کی بنیاد پر دبا دی گئی تھیں یا ختم کر دی گئی تھیں، ان تمام فائلوں کو دوبارہ کھولا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر ان پر باقاعدہ محکمانہ تحقیقات کا آغاز کیا جائے گا۔ تفتیش سے متعلق دیگر شکایات کو بھی لازمی کارروائی کے لیے براہِ راست ایس پی کی سطح پر مارک کیا جائے گا۔
    آئی جی پنجاب نے انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی برانچ کو مکمل طور پر فعال بنانے کے لیے اے آئی جی انکوائریز کی آسامی بحال کرنے، خالی ریجنل ایس پیز اور ڈی ایس پیز کی اسامیوں پر ترجیحی بنیادوں پر افسران تعینات کرنے اور اس برانچ کے لیے خصوصی فنڈز و بجٹ جاری کرنے کی بھی سخت ہدایات جاری کی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تنظیم نو کا بنیادی مقصد آئی اے بی کو مالی اور انتظامی طور پر مکمل خودمختار بنانا ہے تاکہ وہ کسی دباؤ کے بغیر فیلڈ یونٹس کے خلاف آزادانہ طریقے سے کارروائی کر سکے اور پنجاب پولیس میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر حقیقی معنوں میں عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

    Related Posts

    ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد، بال کاٹ کر کھلا دئیے، ملزم ابراہیم ملک گرفتار

    سوشل سکیورٹی ہسپتال ڈسکہ روڈ سیالکوٹ کی ری ویمپنگ اور اپ گریڈیشن کے منصوبے کا افتتاح

    پبلک ٹرانسپورٹ، مسافروں سے من مانے کرائے لینے کی شکایات

    مقبول خبریں

    ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد، بال کاٹ کر کھلا دئیے، ملزم ابراہیم ملک گرفتار

    سوشل سکیورٹی ہسپتال ڈسکہ روڈ سیالکوٹ کی ری ویمپنگ اور اپ گریڈیشن کے منصوبے کا افتتاح

    دوران پرواز ہنگامہ آرائی: عملے نےمسافر کو سیٹ کے ساتھ باندھ دیا، ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی

    پبلک ٹرانسپورٹ، مسافروں سے من مانے کرائے لینے کی شکایات

    پنجاب آرٹی فیشل انٹیلی جنس ہب قائم کرنے والا پہلا صوبہ: جرائم میں 70 فیصد کمی آچکی ،وزیراعلیٰ مریم نواز

    بلاگ

      ایلیمنٹری سکول ظفر آباد میں سالانہ محفلِ میلاد مصطفیٰ ﷺ — علم، ادب، عقیدت اور تربیت کا حسین امتزاج

    ”وزیر اعلی کا کرپشن زیرو ٹالرینس اعلان یا رانا ایاز سلیم کے ماڈل پر عمل ؟“

    پوڈکاسٹ خاموشی سے ہمارے سننے کا انداز بدل رہا ہے

    ایک کھرب ڈالر کی نایاب معدنیات کی پیشکش ٹھکرا دی، اس کی جگہ طالبان سے امریکا نے کیا مانگا؟ عبداللہ گل کا بڑا انکشاف

    اور :- یہ مسلماں ہیں جنہیں دیکھ کے !!!

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.