Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      لندن دنیا کا پہلا شہر، اوبر کی روبو ٹیکسی سروس شروع

      ” پجیرو کی واپسی “ LEGEND IS BACK

      گوگل میسجز کی خرابی، پرانے پیغامات غلط افراد کو بھیجے جانے کا انکشاف

      196 ملین پاؤنڈ کا مالیاتی خسارہ: جیگوار لینڈ روور (JLR) نے پھربھی اپنی پہلی الیکٹرک لگژری گاڑی مارکیٹ میں اتار دی

      سوشل میڈیاپلیٹ فارم ‘ایکس’ پر بڑا سائبر حملہ ناکام:ہیکرز کی تلاش ، کیا کروڑوں صارفین کا ڈیٹا محفوظ ہے؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    بوائز سیکنڈری اسکول مہاجر کالونی لیاقت پور میں اسکول کے پرنسپل محمد ریاض کی گریڈ 20 میں ترقی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لیاقت پور(تحصیل رپورٹر)

     

    لیاقت پور گورنمنٹ کالونی ہائی اسکول سے بہترین یادیں ساتھ لیکر جا رہا ہوں کالونی سکول میں گزرنے والا وقت ہمیشہ یاد رہے گا ترقی ملنے کے باوجود اداس دل کے ساتھ یہاں سے رخصت ہو رہا ہوں پرنسپل گورنمنٹ کالونی ہائی اسکول محمد ریاض کا سکول اساتذہ اور طلبہ سے خطاب تفصیل کے مطابق گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول مہاجر کالونی لیاقت پور میں اسکول کے پرنسپل محمد ریاض کی گریڈ 20 میں ترقی کے بعد گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول خانپور میں بطور پرنسپل تعیناتی اور اسکول کے ٹیچر طارق نذیر کے تبادلے کے بعد بہاولپور میں تعیناتی کے اعزاز میں ایک پروقار اور شاندار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر وسیم محبوب سمیت تحصیل بھر کے ہیڈ ماسٹرز، سینئر ہیڈ ماسٹرز اور پرنسپلز نے شرکت کی۔ تقریب میں طارق جمیل خان، سلیم آصف، ناصر حسین، رانا محمد عرفان، رانا مبشر، اللہ رکھا منور، رانا محمد ندیم، دلشاد گھمن اور شیخ عابد سمیت دیگر تعلیمی افسران و سربراہانِ ادارہ شامل تھے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر وسیم محبوب، طارق جمیل خان، سلیم آصف اور اسکول کے انچارج پرنسپل نصیر احمد فرخ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے محمد ریاض کی بطور پرنسپل انجام دی جانے والی تعلیمی و انتظامی خدمات کو سراہا اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ مقررین نے طارق نذیر کی تدریسی خدمات کو بھی قابلِ قدر قرار دیا۔
    اسکول کے اسٹاف کی جانب سے معزز مہمانانِ گرامی کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ تقریب کے دوران محمد ریاض اور طارق نذیر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی نئی ذمہ داریوں میں کامیابی اور مزید ترقی کے لیے دعائیں کی گئیں۔محمد ریاض، پرنسپل گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول خانپور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ اور اسکول اسٹاف کا شکریہ ادا کیا اور تقریب کے انعقاد پر اپنی خوشی اور تشکر کا اظہار کیا۔تقریب کے دوران مہمانانِ گرامی کی جانب سے محمد ریاض اور طارق نذیر کو خوبصورت تحائف بھی پیش کیے گئے۔ تقریب کے اختتام پر اسکول کے پرنسپل اور اسٹاف کی جانب سے شرکائے تقریب کے اعزاز میں شاندار ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔

    Related Posts

    بھاگ شہر میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام

    کاشتکار فصل کی باقیات کو زمین میں مکس کر کے  زرخیزی میں اضافہ کریں،چوہدری حبیب اکبر

    جی ٹی روڈ ڈاگئی تا پبی تجاوزات کے خلاف آپریشن، متعدد غیر قانونی تعمیرات مسمار

    مقبول خبریں

    بھاگ شہر میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام

    جی ٹی روڈ ڈاگئی تا پبی تجاوزات کے خلاف آپریشن، متعدد غیر قانونی تعمیرات مسمار

    ”وزیر اعلی کا کرپشن زیرو ٹالرینس اعلان یا رانا ایاز سلیم کے ماڈل پر عمل ؟“

    ”وزیراعلیٰ پنجاب کی ایک ٹویٹ نے پولیس کے اعلی افسران کی نیندیں خراب کر دیں“

    امریکا میں ڈیزل کی قیمتوں نے تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا: سپلائی لائنز مفلوج، مہنگائی کا طوفان امڈ آیا

    بلاگ

    ”وزیر اعلی کا کرپشن زیرو ٹالرینس اعلان یا رانا ایاز سلیم کے ماڈل پر عمل ؟“

    پوڈکاسٹ خاموشی سے ہمارے سننے کا انداز بدل رہا ہے

    ایک کھرب ڈالر کی نایاب معدنیات کی پیشکش ٹھکرا دی، اس کی جگہ طالبان سے امریکا نے کیا مانگا؟ عبداللہ گل کا بڑا انکشاف

    اور :- یہ مسلماں ہیں جنہیں دیکھ کے !!!

    منزہ گوئندی کے ساتھ ایک شام — ادب، محبت اور یادوں کی خوشبو

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.