بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیعروچیف بے نقاب ںیوز)بھاگ شہر میں دہشت گردوں کا مربوط حملہ ناکام، پولیس کی جوانمردانہ مزاحمت سے دہشت گرد پسپا ہوگئے، شاہد رند معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان
دہشت گردوں نے پولیس اسٹیشن، نیشنل بینک اور اسسٹنٹ کمشنر آفس پر حملہ کیا، تقریباً 40 دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں، راکٹ لانچرز، مشین گنز، اسنائپرز اور دستی بموں سے حملہ کیا، دہشت گرد پولیس اسٹیشن بھاگ پر قبضہ اور اسلحہ چھیننے میں ناکام رہے، بھاگ پولیس نے تقریباً دو گھنٹے تک دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کیا، پولیس کی مؤثر جوابی کارروائی نے دہشت گردوں کو پسپائی پر مجبور کردیا، پولیس اسٹیشن کی مضبوط حفاظتی دیوار نے دفاع میں اہم کردار ادا کیا، دہشت گرد نیشنل بینک سے کوئی نقدی لوٹنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ۔نیشنل بینک میں دہشت گردوں کی نصب کردہ آئی ای ڈی اسپیشل برانچ کے بم ڈسپوزل یونٹ نے ناکارہ بنا دی، دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے، فائرنگ کے واقعے میں تین شہری بھی زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے،دہشت گردوں کے حملے کے بعد بھاگ کے عوام نے پولیس کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا، اور پولیس کی بہادری ہو سراہا ،بلوچستان کے عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں، بھاگ پولیس نے ثابت کیا دہشت گردوں کو ریاستی رٹ چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،

