لیاقت پور(تحصیل رپورٹر)
سموگ سے بچنے کے لئے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے شہری سموگ سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت چوہدری حبیب اکبر نے سموگ آگاہی مہم کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ سموگ اگاہی کے حوالے سے بھرپور مہم جاری ہے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ لیاقت پور میں سموگ آگاہی مہم جاری ہے اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور کی صدارت میں مقامی میرج ہال میں نمبردار کنونشن کا انعقاد بھی کیا گیا اس مہم کے تحت فیلڈ میں سموگ اگاہی و کنٹرول کے لیے مساجد میں اعلانات کروائے جا رہے ہیں اسی طرح گاؤں کی سطح پر محکمہ ریوینیو زراعت نمبردار اور دو ترقی پسند کاشتکاروں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ،کاشت کاروں کی اگاہی کے لیے کارنر میٹنگز،ریلیز، فارمر گیدرنگ منعقد کی جا رہی ہیں سکول و کالجز میں اگاہی پروگرام کیے جا رہے ہیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت چوہدری حبیب اکبر کا کہنا تھا کہ کاشتکار فصل کی باقیات کو زمین میں مکس کر کے زمین کی زرخیزی میں اضافہ کریں،سموگ کو کنٹرول کرنے کے لیے محکمہ زراعت حکومت پنجاب کی طرف سے سپیشل سکواڈ بھی بنائے گئے ہیں جو کہ نہ صرف سموگ کی مانیٹرنگ کریں گے بلکہ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کاروائی بھی کریں گے لہذا کاشتکار فصل کی باقیات کو اگ ہرگز نہ لگائیں

