چکوال(منور حسین سے)
ڈی پی او چکوال نے تھانہ نیلہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،
جس میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی پی او چکوال نے شہریوں کے مسائل، شکایات اور تجاویز کو سنا اور موقع پر موجود متعلقہ افسران کو فوری اور میرٹ پر حل کے لیے احکامات جاری کیےگئے۔
ڈی پی او چکوال نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کیں کہ شہریوں کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر مقررہ وقت کے اندر حل کیا جائے اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔عوام کی جان و مال کا تحفظ، فوری اور شفاف انصاف کی فراہمی اور بہترین پولیسنگ سروسز کی فراہمی چکوال پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے، جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی اور پولیس سروسز کی بہتری اولین ترجیح ہے، جبکہ آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق کھلی کچہریوں کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنانا اور شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنانا ہے۔




