Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ملک کا پہلا شہر جو سو فیصد سولر توانائی پر منتقل ہوگا، کون سا ہے!

      ”میں تے ہنڈا ای لے ساں۔۔۔” سی جی 125 کا نیا ماڈل لانچ، قیمت کیا ہوگی؟

      کتنے لاکھ پاکستانیوں کے کرپٹو اکاؤنٹ نکلے؟ بلال بن ثاقب کا قائمہ کمیٹی کو بریفنگ میں اہم انکشاف

      ہیرے بجلی پیدا کرسکتے ہیں، صدی پرانا سائنسی مفروضہ غلط ثابت

      اسپیس ایکس نے ناسا کا 4 ارب ڈالر مالیتی جاسوس سیٹلائٹ خلا میں روانہ کر دیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

     مورو سے نوشہروفیروز تک زیرِ تعمیر قومی شاہراہ پر بڑھتے حادثات کے خلاف احتجاجی ریلی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    نوشہروفیروز:- ایم ظفر تگر

     

    مورو سے نوشہروفیروز تک زیرِ تعمیر نیشنل ہائی وے کا کام سست روی کا شکار ہونے کے باعث روزانہ حادثات پیش آنے لگے ہیں۔ شہری سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے شاہراہ پر بڑھتے حادثات اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کے خلاف اللہ والی چوک سے احتجاجی ریلی نکالی گئی، جو شدید نعرے بازی کرتے ہوئے نیشنل پریس کلب نوشہروفیروز پہنچ کر احتجاج میں تبدیل ہوگئی۔احتجاجی ریلی میں شریک نوجوانوں خالد راجپر، نوید راجپر، شعبان کھوسو، اسد چانڈیو اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مورو سے نیشنل ہائی وے کی تعمیر کا کام تین سال قبل شروع کیا گیا تھا، تاہم آج تک مکمل نہیں ہوسکا۔ شاہراہ جگہ جگہ سے ٹوٹی ہوئی ہے اور تعمیراتی کام کے دوران ٹریفک کی روانی کو محفوظ بنانے کے لیے مناسب انتظامات بھی نہیں کیے گئے۔
    انہوں نے کہا کہ ڈرائیورز کی جانب سے تیز رفتاری اور لین کی خلاف ورزی کے باعث گزشتہ تین سال کے دوران مورو سے نوشہروفیروز تک مبینہ طور پر تقریباً 200 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ روزانہ کسی نہ کسی ماں کی گود اجڑ رہی ہے۔ چند روز قبل نوشہروفیروز بائی پاس پر دو سگے بھائی بھی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوئے۔
    مظاہرین نے وزیراعلیٰ سندھ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے افسران، ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز اور متعلقہ حلقوں کے منتخب ایم پی ایز سے مطالبہ کیا کہ نیشنل ہائی وے کا تعمیراتی کام فوری طور پر تیز کیا جائے اور ٹھیکیدار کو کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا پابند بنایا جائے، تاکہ مزید قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع روکا جاسکے۔
    مظاہرین نے خبردار کیا کہ اگر مطالبات پر فوری عمل درآمد نہ کیا گیا اور شاہراہ پر مزید کوئی شخص جاں بحق ہوا تو اس حادثے کی ایف آئی آر نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور متعلقہ ٹھیکیدار کے خلاف درج کرانے کے لیے قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا۔ بصورتِ دیگر نیشنل ہائی وے کو مکمل طور پر بند کرکے سخت احتجاج کیا جائے گا، جس کی ذمہ داری متعلقہ افسران اور ٹھیکیدار پر عائد ہوگی۔

    Related Posts

    بڑھتی مہنگائی،48 فیصد گھروں میں انڈے کی خریداری گھٹ گئی،  سروے میں انکشاف

    دیر بالا کے نہاگدرہ سے تعلق رکھنے والا رضا اللہ مشوانی قومی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل، انگلینڈ پہنچ گئے

    پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی جانب سے دو ہزار روپے کا ناجائز جرمانہ کیا گیا حسن چکن شاپ مالک

    مقبول خبریں

     کھانے کے بعد چہل قدمی، ذیابیطس،دل کی بیماریوں سے بچائوکیلئے موثر

    گردوں کو صحت مند رکھنے کے لیے روزانہ کتنا پانی پینا چاہیے؟ ماہرین نے بتائی اہم بات

    بڑھتی مہنگائی،48 فیصد گھروں میں انڈے کی خریداری گھٹ گئی،  سروے میں انکشاف

    دیر بالا کے نہاگدرہ سے تعلق رکھنے والا رضا اللہ مشوانی قومی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل، انگلینڈ پہنچ گئے

    پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی جانب سے دو ہزار روپے کا ناجائز جرمانہ کیا گیا حسن چکن شاپ مالک

    بلاگ

    منزہ گوئندی کے ساتھ ایک شام — ادب، محبت اور یادوں کی خوشبو

    نہاگدرہ۔۔۔تحصیل واڑی کا ایک منفرد وزٹ سپاٹ

    کاظم علی ملک: قانون، انصاف اور دیانت کا روشن استعارہ

    محبت کی زبان بے زبان مخلوق بھی سمجھتی ہے

    درہ اوسوڑی، پہاڑوں کے درمیان واقع ایک جنت نظیر گاؤں ’’باندن‘‘

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.