ضلع دیر بالا(بیورو چیف ریاض ابوالخیل)
باخبر ذراٸع سے معلوم ہوا ہے کہ ضلع دیر بالا کے علاقہ دوبندو پاک ارمی میں ڈیوٹی سر اجام دینے والے مسمی ثنااللہ ولد قیوم سکنہ دوبندو کے گھر میں مبینہ طور پر 9/10دہشتگرد داخل ہوکر افرادخانہ کو فوری طور پر گھر خا لی کرنے کو کہا اور ساتھ دھمکی دی کہ ہم مذکورہ گھر کو کسی بھی وقت جلانے والے ہیں لہذا جلد از جلد گھر کو خالی کردیں۔یاد رہے پاک ارمی کا مذکورہ نوجوان اس وقت کشمیر میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے۔ذراٸع نے مذید انکشاف کرتے ہوٸے بتایا ہے کہ دہشتگردوں کی جانب سے پولیس اھلکاروں کو بھی دھمکی دی گٸ ہے کہ پولیس سے وابستہ اھلکاروں کے گھروںکو بھی اگ لگاٸی جاٸے گی۔ذراٸع کے مطابق مذکورہ دہشتگردوں میں اجمل صافی سکنہ دو بندو،ابرار سکنہ پناہ کوٹ اور مجیداللہ سکنہ کالج کالونی دیر شامل ہیں ۔اس سے پہلے ان دہشتگردوں نے دوبندو چیک پوسٹ پر بھاری ہتیھاروں سے حملہ کرکے 40 اھلکاروں کو یرغمال بنا دیا تھا جو عوامی ایکشن کے بعد بازیاب ہوگٸے تھے اور حال ہی میں فورسز نے ان مقامی دہشتگردوں کے گھروں کو اگ بھی لگا دی تھی۔



