Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ملک کا پہلا شہر جو سو فیصد سولر توانائی پر منتقل ہوگا، کون سا ہے!

      ”میں تے ہنڈا ای لے ساں۔۔۔” سی جی 125 کا نیا ماڈل لانچ، قیمت کیا ہوگی؟

      کتنے لاکھ پاکستانیوں کے کرپٹو اکاؤنٹ نکلے؟ بلال بن ثاقب کا قائمہ کمیٹی کو بریفنگ میں اہم انکشاف

      ہیرے بجلی پیدا کرسکتے ہیں، صدی پرانا سائنسی مفروضہ غلط ثابت

      اسپیس ایکس نے ناسا کا 4 ارب ڈالر مالیتی جاسوس سیٹلائٹ خلا میں روانہ کر دیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    عظمی بخاری فیک ویڈیو کیس: صوبائی وزیر کا بطور گواہ بیان قلمبند، عدالت میں تلخ کلامی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:صوبائی وزیر عظمی بخاری کی فیک ویڈیو وائرل کرنے کے معاملے پر عدالت میں سماعت کے دوران گرما گرم بحث دیکھنے میں آئی ہے، جہاں صوبائی وزیر نے ذاتی طور پر پیش ہو کر بطور گواہ اپنا بیان قلمبند کروا دیا ہے۔ سماعت کے دوران فریقین کے دلائل اور جج کے ریمارکس کا تبادلہ ہوا۔
    عدالتی کارروائی کے دوران ملزمہ کے وکیل علی اشفاق نے مؤقف اختیار کیا کہ اس مقدمے میں گواہ پر جرح کے لیے انہیں کم از کم چھ گھنٹے کا طویل وقت درکار ہوگا۔ وکیل نے عدالت سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ "آج آپ نے عدالتی وقفے کے دوران بھی کیس کی کارروائی چلا کر یہ ثابت کیا ہے کہ یہ ایک غیر معمولی کیس ہے، جبکہ یہ مقدمہ ایک سال سے تاخیر کا شکار چلا آرہا ہے۔”
    اس پر صوبائی وزیر عظمی بخاری نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی طرف سے کبھی بھی کوئی تاخیری حربہ استعمال نہیں کیا گیا، اور وہ تو شروع دن سے کہہ رہی ہیں کہ ملزمہ چاہیں تو ویڈیو لنک کے ذریعے بھی اپنا بیان ریکارڈ کرا سکتی ہیں۔ عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ ان پر بلاوجہ تاخیری حربے استعمال کرنے کا الزام لگایا گیا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
    صوبائی وزیر نے عدالت میں یہ شکوہ بھی کیا کہ اصل میں "اسپیشل ٹریٹمنٹ” ملزمہ کو فراہم کیا جا رہا ہے، جو عدالت میں آکر خاموش بیٹھی رہتی ہیں اور جیل سے باقاعدہ تیار ہو کر پیشی کے لیے آتی ہیں۔
    دورانِ سماعت جج نعیم ووٹو نے فریقین کے دلائل سنتے ہوئے واضح کیا کہ عدالت کی جانب سے اس کیس میں کسی قسم کا کوئی "اسپیشل ٹریٹمنٹ” نہیں دیا جا رہا۔ جج نے مزید کہا کہ اگر کوئی وکیل عدالت آکر یہ درخواست کرتا ہے کہ کیس کی سماعت ایک بجے رکھ لی جائے تو وہ اس سے انکار نہیں کرتے۔
    عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد صوبائی وزیر عظمی بخاری کے بیان پر تفصیلی جرح کے لیے 12 ستمبر کی تاریخ مقرر کر دی ہے، جبکہ کارروائی کو اس تاریخ تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

    Related Posts

    لاہور میں صفائی کے قوانین سخت: اینٹی لٹرنگ اسکواڈ سڑکوں پر تعینات، کوڑا پھیلانے پر کتنا جرمانہ؟

    پنجاب میں مزید بارشوں کا الرٹ، اربن فلڈنگ کا خطرہ

    ضلع بھر کے تھانوں کے محرران کی میٹنگ کاانعقاد

    مقبول خبریں

    لاہور میں صفائی کے قوانین سخت: اینٹی لٹرنگ اسکواڈ سڑکوں پر تعینات، کوڑا پھیلانے پر کتنا جرمانہ؟

    عظمی بخاری فیک ویڈیو کیس: صوبائی وزیر کا بطور گواہ بیان قلمبند، عدالت میں تلخ کلامی

    پنجاب میں مزید بارشوں کا الرٹ، اربن فلڈنگ کا خطرہ

    دہشت گردوں کی وطن کے محافظ کے اہلخانہ کو گھرجلانے کی دھمکی

    فیلڈ اسسٹنٹ  رشوت لیتے ہوئے  رنگے ہاتھوں گرفتار

    بلاگ

    منزہ گوئندی کے ساتھ ایک شام — ادب، محبت اور یادوں کی خوشبو

    نہاگدرہ۔۔۔تحصیل واڑی کا ایک منفرد وزٹ سپاٹ

    کاظم علی ملک: قانون، انصاف اور دیانت کا روشن استعارہ

    محبت کی زبان بے زبان مخلوق بھی سمجھتی ہے

    درہ اوسوڑی، پہاڑوں کے درمیان واقع ایک جنت نظیر گاؤں ’’باندن‘‘

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.