Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ملک کا پہلا شہر جو سو فیصد سولر توانائی پر منتقل ہوگا، کون سا ہے!

      ”میں تے ہنڈا ای لے ساں۔۔۔” سی جی 125 کا نیا ماڈل لانچ، قیمت کیا ہوگی؟

      کتنے لاکھ پاکستانیوں کے کرپٹو اکاؤنٹ نکلے؟ بلال بن ثاقب کا قائمہ کمیٹی کو بریفنگ میں اہم انکشاف

      ہیرے بجلی پیدا کرسکتے ہیں، صدی پرانا سائنسی مفروضہ غلط ثابت

      اسپیس ایکس نے ناسا کا 4 ارب ڈالر مالیتی جاسوس سیٹلائٹ خلا میں روانہ کر دیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    "یورپ اب روسی جارحیت کو مزید برداشت نہیں کرے گا” ارسلا وون ڈیر لیی صدر یورپی کمیشن

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    برسلز / برلن:یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وون ڈیر لیین نے روسی حکام کو انتہائی سخت الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ اب اپنی سرزمین پر کسی بھی قسم کی روسی جارحیت کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔
    انہوں نے یہ بیان یورپی سرزمین پر روسی کارندوں کی جانب سے ملٹری گریڈ مواد کے استعمال سے کیے جانے والے ایک حملے کے بعد سامنے آیا ہے، جس پر یورپی یونین نے جرمنی کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
    ارسلا وون ڈیر لیین کا کہنا تھا کہ اگر اس حملے کا مقصد یورپ کو یوکرین کی حمایت سے پیچھے ہٹانا تھا، تو یہ کوشش بالکل ناکام ہو چکی ہے کیونکہ اس واقعے نے ان کے عزم کو مزید پختہ کر دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یورپ اور نیٹو نہ صرف روس پر دباؤ برقرار رکھیں گے بلکہ اس میں مزید اضافہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مغرب اس وقت تک نہیں رکے گا جب تک روس یوکرین میں معصوم بچوں، مردوں اور عورتوں پر بمباری اور قتل و غارت گری بند نہیں کرتا۔
    یادرہے جرمنی نے الزام لگایا ہے کہ گذشتہ ماہ لیپزگ ہوائی اڈے پر ہونے والے ڈرون حملے کے پیچھے روس کا ہاتھ تھا۔چار اگست کو مشرقی جرمنی کے لیپزگ ایئرپورٹ پر یوکرینی مال بردار طیاروں کے قریب سے ایک ایسا ڈرون ملا تھا جس میں دھماکہ خیز مواد نصب تھا۔
    بظاہر ڈرون کا ڈیٹونیٹر خراب ہونے کی وجہ وہ پھٹ نہیں سکا تھا۔ تفتیش کاروں کو شبہ ہے کہ ایک دوسرا ڈرون قریبی علاقے میں ایک مال بردار طیارے سے ٹکرا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق تیسرا ڈرون 10 روز بعد ہوائی اڈے کے نزدیک سے برآمد ہوا۔
    جرمنی کے وزیرِ داخلہ الیگزینڈر ڈوبرنٹ کا کہنا ہے کہ لیپزگ ہوائی اڈے پر حملہ ’یورپ میں روسی ہائبرڈ کارروائیوں کے طریقہ کار‘ سے مطابقت رکھتا ہے، اور ان کا خیال ہے کہ جرمنی کو دوبارہ بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

    Related Posts

    پاسپورٹ کے دفتر نارووال کے باہر سے عملہ اور غیر قانونی ایجنٹ گرفتار

    آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا کر دھماکے سے پھٹ گئے: پاسداران انقلاب

    پولیس مقابلہ،ڈاکوہلاک ،ساتھی شدید زخمی،اسلحہ ،نقدی برآمد

    مقبول خبریں

    پاسپورٹ کے دفتر نارووال کے باہر سے عملہ اور غیر قانونی ایجنٹ گرفتار

    "یورپ اب روسی جارحیت کو مزید برداشت نہیں کرے گا” ارسلا وون ڈیر لیی صدر یورپی کمیشن

    آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا کر دھماکے سے پھٹ گئے: پاسداران انقلاب

    پولیس مقابلہ،ڈاکوہلاک ،ساتھی شدید زخمی،اسلحہ ،نقدی برآمد

    بلاول بھٹو لندن پہنچ گئے، آصف زرداری، نواز شریف، محسن نقوی پہلے سے موجود، اہم ملاقاتیں متوقع

    بلاگ

    منزہ گوئندی کے ساتھ ایک شام — ادب، محبت اور یادوں کی خوشبو

    نہاگدرہ۔۔۔تحصیل واڑی کا ایک منفرد وزٹ سپاٹ

    کاظم علی ملک: قانون، انصاف اور دیانت کا روشن استعارہ

    محبت کی زبان بے زبان مخلوق بھی سمجھتی ہے

    درہ اوسوڑی، پہاڑوں کے درمیان واقع ایک جنت نظیر گاؤں ’’باندن‘‘

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.