تہران :ایران کے پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ ’چند گھنٹے قبل دو تیل بردار بحری جہاز، امریکی فوج کے کہنے پر جن کے عملے کو اتار دیا گیا تھا اور وہ جہاز غیر قانونی راستے سے گزرنے کے لیے امریکی عناصر کے اختیار میں دے دیے گئے تھے، بارودی سرنگ سے ٹکرا کر دھماکے سے پھٹ گئے ہیں اور آگ کی لپیٹ میں ہیں۔‘
بیان میں کہا گیا: ’اس سے پہلے پاسداران انقلاب کی بحریہ نے بارودی سرنگوں سے آلودہ گزر گاہ عبور کرنے کے خطرات کے بارے میں خبردار کیا تھا۔‘
پاسداران انقلاب کے بیان میں مزید کہا گیا کہ ’وہ بحری کمپنیاں جو قانونی راستہ اختیار کرنے کے بجائے امریکہ کے دھوکے میں آتی ہیں اور اپنے جہاز دشمن کے اختیار میں دے دیتی ہیں، ان کے لیے اضافی سزائیں بھی تجویز کی گئی ہیں جن پر جلد عمل درآمد کیا جائے گا۔‘
آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا کر دھماکے سے پھٹ گئے: پاسداران انقلاب

