دہلی یونیورسٹی کی کئی طالبات نے گریٹر نوئیڈا میں 16 سالہ لڑکی کی اجتماعی عصمت دری معاملہ پر احتجاجی مارچ نکالا ہے۔ یہ احتجاجی مارچ نصف شب کو نکالا گیا جس میں عوامی مقامات کو خواتین کے لیے زیادہ محفوظ بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔ دراصل گزشتہ دنوں 16 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کا گھناؤنا عمل اس بس میں انجام دیا گیا تھا، جس میں وہ سوار ہوئی تھی۔ اس واقعہ کے خلاف مارچ میں طالبات نے اپنے شدید غصے کا اظہار کیا۔
یونیورسٹی کی طالبات نے گریٹر نوئیڈا اجتماعی عصمت دری کے خلاف نصف شب کو نکالا مارچ

