لاہور(نعیم احمد سے)
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے قائد حریت سید علی گیلانی کی پانچویں برسی پر اپنے پیغام میں کہاکہسید علی گیلانی کشمیری عوام کے دلوں کے ترجمان تھے ۔سید علی گیلانی کی تحریک آزادی کشمیر کیلئے جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔پاکستانی قوم سید علی گیلانی کی تحریک آزادی کشمیر کی جدوجہد پر انہیں سلام پیش کرتی ہے ۔سید علی گیلانی نے ساری زندگی تحریک آزادی کشمیر کیلئے وقف کر دی ۔سید علی گیلانی کا نعرہ ہم پاکستانی پاکستان ہمارا سے کشمیری عوام کے حوصلے بلند ہوئے ۔بھارتی حکومت اور اس کی قابض فوج سید علی گیلانی کے حوصلے پست نہ کر سکی ۔سید علی گیلانی نے طویل عرصہ قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں ۔سید علی گیلانی نے ساری زندگی کشمیر بنے گا پاکستان کی جدوجہد کی۔ سید علی گیلانی کا مشن پورا ہوگا۔ کشمیر آزاد ہو کر پاکستان بن کر رہے گا۔

