کراچی :میر رضا قتل کیس سے متعلق معلومات دینے کے لیے جوڈیشل کمیشن نے ای میل اور واٹس ایپ نمبر جاری کر دیا۔
ڈیلی پاکستان کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے میر رضا قتل کیس سے متعلق عوام سے معلومات فراہم کرنے کی اپیل کر دی۔
کمیشن کے مطابق میر رضا کیس سے متعلق معلومات commission_mcr@shc.gov.pk پر ای میل کی جا سکتی ہیں۔
عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ واٹس ایپ کے ذریعے بھی میر رضا کیس سے متعلق معلومات 03213850899 پر فراہم کر سکتے ہیں۔
جوڈیشل کمیشن نے معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے سندھ حکومت کو 1 لاکھ روپے انعام مقرر کرنے کی ہدایت بھی کر رکھی ہے۔
میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن نے عوام سے معلومات طلب کر لیں، شناخت خفیہ رکھی جائے گی

