Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایپل کا نیا ہوم پوڈ منی 2 متعارف، سری اے آئی اور جدید فیچرز شامل

      مصنوعی ذہانت امریکا میں ایک کروڑ 10 لاکھ ملازمتیں کھا جائے گی، میکنسی رپورٹ جاری

      آواز سے دوگنی رفتار والا طیارہ، سفر کا وقت 70 فیصد تک کم کرنے کا منصوبہ

      زمین سے 7.5 نوری سال دور دنیا پر پانی کے بادلوں میں تبدیلی کی پہلی تصدیق

      مصنوعی ذہانت کا کمال: جیف بیزوز کی حیران کن پیشگوئی، لوگ ہفتے میں صرف 3 دن کام کرکے بھی شاندار کمائی کر سکیں گے

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پمز ہسپتال آتشزدگی سانحہ: انکوائری کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم کو پیش،

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال پمز (PIMS) میں پیش آنے والے دل دہلا دینے والے آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات کے لیے قائم انکوائری کمیٹی نے اپنی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کر دی ہے۔
    سنیچر کے روز وزیراعظم کو ارسال کی گئی اس رپورٹ میں کمیٹی نے ہسپتال کے اعلیٰ ترین افسران اور متعلقہ عملے کو سنگین غفلت اور لاپرواہی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے انہیں فوری طور پر ان کے عہدوں سے ہٹانے کی سفارش کی ہے۔
    بدھ کے روز پمز کے چلڈرن ہسپتال کی گائنی نرسری میں لگنے والی ہولناک آگ کے نتیجے میں 14 معصوم نومولود بچے جاں بحق ہو گئے تھے۔ اس سانحے کے بعد وزیراعظم نے سابق سیکریٹری داخلہ شاہد خان کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی جسے 48 گھنٹوں میں ابتدائی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
    تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں نشاندہی کی ہے کہ پمز ہسپتال طویل عرصے سے انتہائی غیر پیشہ ورانہ انداز میں اور کسی واضح انتظامی ڈھانچے کے بغیر چلایا جا رہا تھا، جس کی وجہ سے یہ المیہ رونما ہوا۔ رپورٹ کی تیاری میں قائم مقام سیکریٹری صحت کیپٹن (ر) محمد محمود کی تجاویز کو بھی شامل کیا گیا۔ کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ غفلت کے ذمہ دار افسران کی جگہ فوری طور پر پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل افراد کو تعینات کیا جائے۔
    ہسپتال کے امور کو درست سمت میں چلانے کے لیے ایک باقاعدہ گورننگ بورڈ تشکیل دیا جائے۔
    مستقل نگرانی کا نظام اور ایک پائیدار انتظامی فریم ورک تیار کیا جائے۔
    پمز انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں وزیراعظم شہباز شریف آج شام ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں اہم اور بڑے فیصلوں کا اعلان متوقع ہے۔ دوسری جانب، سنیچر کے روز وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال اور وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ہمراہ پمز ہسپتال کا دورہ کیا، جبکہ واقعے کے بعد وزارتِ صحت نے پمز سمیت ملک بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہنگامی طور پر جامع ’فائر سیفٹی آڈٹ‘ شروع کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا ہے۔

    Related Posts

    صوبے بھر کے سرکاری اسکولوں کے اوقات کار تبدیل

    روسی وزیر داخلہ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

    پی ٹی آئی دورِ حکومت کا سولرائزیشن منصوبہ اسکینڈل کی زد میں؛ قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان

    مقبول خبریں

    صوبے بھر کے سرکاری اسکولوں کے اوقات کار تبدیل

    روسی وزیر داخلہ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

    پی ٹی آئی دورِ حکومت کا سولرائزیشن منصوبہ اسکینڈل کی زد میں؛ قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان

    عسکری طاقت میں بے پناہ اضافہ، کسی بھی ایڈونچر کا جواب پہلے سے زیادہ دردناک ہوگا: پاسدارانِ انقلاب،آبنائے ہرمز میں جہاز ڈوب گیا

    آسٹریلیا ویمنز ٹیم کا شاندار کارنامہ، بنگلہ دیش کو تیسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز کلین سوئپ کرلی

    بلاگ

    ​”ناکامی کا ذمہ دار کون۔۔۔؟” میاں حبیب کا کالم

    آئین کی بالادستی، سیاسی رواداری اور مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں

    انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز: ادب، قلم اور فکری شعور کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت

    حکمرانوں کیلئے ایک نہ بھولنے والا اور انمٹ سبق۔!!!

    پاکستان کا سوال: عوام کے لیے سوچنے والا مخلص قیادت کا خواب کب پورا ہوگا؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.