بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز)
ڈی آئی جی پولیس قلات رینج وزیر خان ناصر نے کہا ہے کہ خضدار کے علاقے انجیرہ میں اسماء جتک کیس کے سلسلے میں پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا، تاہم کیس کا مرکزی ملزم ظہور جمالزئی تاحال پولیس کی گرفت میں نہیں آ سکا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی پولیس قلات رینج وزیر خان ناصر نے بتایا کہ پولیس نے اسماء جتک کیس کی تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے انجیرہ کے علاقے میں کارروائی کی کارروائی کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ان کے مطابق چھاپے کے دوران اسلحہ، متعدد گاڑیاں اور منشیات بھی برآمد کی گئی ہیں، جنہیں پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے گرفتار افراد سے کیس اور دیگر ممکنہ جرائم سے متعلق مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ڈی آئی جی پولیس نے بتایا کہ مرکزی ملزم ظہور جمالزئی کارروائی کے دوران پولیس کے ہاتھ نہیں آ سکا، تاہم اس کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔وزیر خان ناصر کا کہنا تھا کہ کارروائی کے حوالے سے مزید معلومات اور پیش رفت سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا پولیس کی جانب سے گرفتار افراد کے کردار اور برآمد ہونے والے سامان سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

