سیالکوٹ۔سلیم احمد اعوان شیخو
پنجاب پولیس کے سابق اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے پسرور گوجرانولہ روڈ پر راہزنی کی کوشش ناکام بنا دی۔بتایا گیا ہے کہ
پسرور گوجرانوالہ روڈ پر فقیراں والی تا کالوکی سے پنجاب پولیس کے ریٹائرڈ اسسٹنٹ سب انسپکٹر عارف چھینہ رہائشی رتہ باجوہ اپنے گھر جا رہے کہ انھوں نے دیکھا ک ایک موٹر سائیکل رکشہ والے کو اسلحہ سے لیس دو راہزن لوٹ کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے ہیں تو مذکورہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے متاثرہ رکشہ ڈرائیور کے ساتھ مل کر ڈاکوؤں کا پیچھا کیا تو مذکورہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے رکشہ ڈرائیور کے ہمراہ جراءت و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک راہزن کو قابو کر لیا اور اس کے قبضے سے پستول، دو موباٸل اور چھینی گٸی نقد رقم مبلغ 15 ہزار روپے بھی برآمد کر لی جبکہ دوسرا راہزن موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جبکہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر عارف چھینہ۔ راہزنوں کو قابو کرتے وقت گر کر شدید زخمی بھی ہو گئے تاہم انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور ایک راہزن کو قابو میں رکھنے کے بعد تھانہ ستراہ کی پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

