Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پری پیڈ موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد مقرر

      انویڈیا کی تاریخ کی بڑی ڈیل: آرٹیفیشل انٹیلی جنس پلیٹ فارم ’ہگنگ فیس‘12.9 ارب ڈالر میں خریدلیا

      واٹس ایپ کا سکیورٹی سسٹم اپ ڈیٹ: نئے فیچر متعارف، نامعلوم کالرز کا پتہ بھی چل سکے گا

      بچوں کو آن لائن لت لگانے پر میٹا کا امریکی ریاستوں سے عدالت سےباہر معاہدہ ، 18 ارب ڈالر ہرجانہ ادا کرے گی

      بچوں کی آن لائن لت کا مقدمہ: انسٹا گرام چیف ایڈم موسیری کی امریکی عدالت میں پیشی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    مسلم لیگ (ن) کے بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    مظفرآباد: مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے۔
    بیرسٹر افتخار گیلانی نے 30 ووٹ حاصل کرکے پیپلزپارٹی کے امیدوار مختار عباسی کو شکست دی، جنہیں 14 ووٹ ملے۔

    عوام کی حکومت ہوگی،عوام کا دور ہوگا،یہ چیز ریاست کا ہر فرد دیکھے گا،وزارت عظمیٰ کے لئے کاغذات جمع کرانے کے بعد نامزد وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کی گفتگو pic.twitter.com/QEKcKALBBr

    — Umer Inam (@UmerInamPk) August 28, 2026


    وزیراعظم کے انتخاب کے لیے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں ارکان نے اپنے امیدوار کے حق میں ووٹ ڈالے۔ ووٹنگ کے نتیجے میں بیرسٹر افتخار گیلانی کو 30 جبکہ مختار عباسی کو 14 ووٹ حاصل ہوئے۔
    بیرسٹر افتخار گیلانی کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے ہے اور وہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں ٹیکنوکریٹ کی نشست پر رکن ہیں۔ مسلم لیگ (ن) نے انہیں وزیراعظم آزاد کشمیر کے لیے نامزد کیا تھا۔
    افتخار گیلانی آزاد کشمیر کی سیاست میں سیاسی اور پارلیمانی تجربہ رکھنے والے رہنما ہیں۔ وہ اس سے قبل آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن اور وزیر تعلیم بھی رہ چکے ہیں۔
    انہوں نے 2011 میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن بن کر اپنے سیاسی سفر کا اہم مرحلہ طے کیا، اسمبلی میں آنے کے بعد انہوں نے پارلیمانی سیاست میں اپنی شناخت بنائی اور مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنماؤں میں شمار ہونے لگے۔
    2016 کے عام انتخابات میں بیرسٹر افتخار گیلانی نے حلقہ LA-26 مظفرآباد-3 سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی۔
    انہوں نے 20 ہزار 506 ووٹ حاصل کیے، جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے خواجہ فاروق احمد 12 ہزار 90 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
    2021 کے آزاد کشمیر انتخابات میں بیرسٹر افتخار گیلانی کامیابی حاصل نہ کر سکے جس کے بعد وہ قانون ساز اسمبلی سے باہر ہوگئے بعد میں مسلم لیگ (ن) نے انہیں ٹیکنوکریٹ کی مخصوص نشست کے لیے امیدوار نامزد کیا۔
    24 اگست 2026 کو ہونے والے انتخاب میں بیرسٹر افتخار گیلانی نے 26 ووٹ حاصل کرکے ٹیکنوکریٹ کی مخصوص نشست پر کامیابی حاصل کی۔
    ٹیکنوکریٹ نشست پر کامیابی کے بعد مسلم لیگ (ن) نے انہیں وزیراعظم آزاد کشمیر کے منصب کے لیے نامزد کیا، انہوں نے 30 ووٹ حاصل کرکے پیپلزپارٹی کے امیدوار مختار عباسی کو شکست دی۔

    Related Posts

    پمز آتشزدگی، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ: پارلیمنٹ میں قرارداد منظور

    ایس ایس پی  سے نیشنل پریس کلب سامارو کے وفد کی ملاقات*

    واپڈا گیپکو کا ملازم رشوت لیتے  گرفتار

    مقبول خبریں

    پمز آتشزدگی، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ: پارلیمنٹ میں قرارداد منظور

    واپڈا گیپکو کا ملازم رشوت لیتے  گرفتار

    مسلم لیگ (ن) کے بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب

    سرکاری گرلز ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کا مالی آڈٹ کیا جائے گا

    موٹر سائیکل چور گینگ کے 2 ارکان  گرفتار 4 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد

    بلاگ

    ناو بانڈہ شینگاڑہ براول، قدرتی حسن میں مری سے دو قدم آگے

    صحت کا نظام یا مفادات کی سیاست؟

    دوبندو واقعہ کے بعد۔۔۔ سوال اب بھی باقی ہیں

    ڈوگ پائین، زمین پر بچھی ہوئی جنت

    ایک سانحہ، کئی قاتل

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.